الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یوآئی ڈی اے آئی نے شہریوں کو آدھار کے ساتھ جڑے ای –میل/موبائل نمبر کو ویریفائی کرنے کی اجازت دی
Posted On:
02 MAY 2023 3:51PM by PIB Delhi
منفرد شناخت کی بھارتی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے صارفین کے مفادات کو دھیان میں رکھتے ہوئے شہریوں کے آدھار کے ساتھ جڑے ان کے موبائل نمبر اور ای-میل وغیرہ کو ویریفائی کرنے کی اجازت دی ہے۔
یوآئی ڈی اے آئی کے نوٹس میں آیا تھاکہ کچھ معاملوں میں شہریوں کو اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا/یقینی نہیں تھا کہ ان کا کون سا موبائل نمبر ان کے آدھار سے جڑا ہوا ہے۔اس لئے شہریوں کو تشویش تھی کہ آدھار او ٹی پی کسی دوسرے موبائل نمبر پر تو نہیں جارہا ہے۔اب،اس سہولت کے ساتھ شہری انہیں بہت آسانی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
اس سہولت کا فائدہ باضابطہ ویب سائٹ (https://myaadhaar.uidai.gov.in/) پر یا ایم آدھار ایپ کے ذریعہ سے ’ویریفائی ای-میل /موبائل نمبر ‘فیچر کے تحت اٹھایا جا سکتا ہے۔اسے شہریوں کے لئے یہ ویریفائی کرنے کےلئے ڈولپ کیا گیا ہے کہ ان کا ای –میل /موبائل نمبر متعلقہ آدھار کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
یہ فیچر شہریوں کو اس کی تصدیق کرتا ہے کہ ان کی معلومات کے تحت ان کا ای میل /موبائل نمبر صرف متعلقہ آدھار کے ساتھ ہی جڑا ہوا ہے۔کسی مخصوص موبائل نمبر کے لنک نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ شہریوں کو نوٹیفائی کرتا ہے اور شہریوں کو معلومات دیتا ہے کہ اگر وہ چاہے تو موبائل نمبر کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے ضروری قدم اٹھا سکتے ہیں۔
ایسی صورت میں جب موبائل نمبر پہلے سے ہی تصدیق شدہ ہے تو شہریوں کو ایک میسج دکھائی دے گا،جیسے ’’آپ کے ذریعہ دیا گیا موبائل نمبر پہلے ہی ہمارے ریکارڈ کے ساتھ ویریفائیڈ ہے‘‘،جو ان کے موبائل اسکرین پر ظاہر ہوگا۔
ایسی صور ت میں ،جب کسی شہری کو موبائل نمبر یا دنہیں ہے جو اس نے نامزدگی کے وقت دیا تھا،تو وہ مائی آدھار پورٹل یا ایم آدھار ایپ پر آدھار ویریفکیشن فیچر پر موبائل نمبر کے آخری تین نمبر ڈال کر جانچ کر سکتا ہے۔
اگر کوئی شہری اپنے ای میل /موبائل نمبر کو آدھار کے ساتھ لنک کرنا چاہتا ہے یا اپنا ای میل/موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنا چاہتا ہے تو وہ سب سے نزدیکی آدھار کیندر پر جا سکتا ہے۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 4772)
(Release ID: 1921551)
Visitor Counter : 229