مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مبنی بر خلا مواصلاتی خدمات کے لئے  اسپیکٹرم کی تفویض پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مشاورت نامے پر تبصرے؍ جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 02 MAY 2023 4:10PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 06 اپریل 2023 کو‘مبنی بر مواصلاتی خدمات کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض’ پر ایک مشاورت نامہ جاری کیا تھا۔ ذمہ داران  سے اس مشاورت نامے میں اٹھائے جانے والے امور پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 04 مئی 2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 18 مئی 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ذمہ داران اور صنعتی انجمنوں کی جانب سے اپنی آرا داخل کرنے کے لیے وقت بڑھانے کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب 18 مئی 2023 اور یکم جون 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توسیع کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے/ جوابی تبصرے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو بھیجے جا سکتے ہیں، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں

 advmn@trai.gov.in  پر اور کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے ان سے اس ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

+91-11-23210481۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1921462) Visitor Counter : 138