وزارت خزانہ

اپریل 2023 کے لئے اب تک کا سب سے زیادہ جی ایس ٹی ریوینیو کلیکشن 1.87لاکھ کروڑ روپے رہا


اپریل 2023 میں مجموعی جی ایس ٹی کلیکشن اب تک کا سب سے زیادہ رہا ، اپریل 2022 میں 1,67,540 کروڑ روپے کے سب سے زیادہ کلیکشن سے یہ 19,495کروڑ روپے زیادہ ہے

اپریل 2023 کے لئے جی ایس ٹی ریوینیو سال در سال کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے

20 اپریل 2023 کو 9.8لاکھ  لین دین کے توسط سے  ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس 68,228کروڑ روپے جمع کیا گیا

Posted On: 01 MAY 2023 5:46PM by PIB Delhi
 
 

اپریل 2023 کے  مہینے میں مجموعی   جی ایس ٹی ریوینیو 1,87,035کروڑ روپے ہے، جس میں سی جی ایس ٹی سے  38,440کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی سے 47,412کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی کے 89,158 کروڑ (مال کی درآمدات پر جمع 34,972کروڑ روپے سمیت)اور محصول ٹیکس 12,025کروڑ  روپے(اشیا ء کی درآمدات پرجمع کئے گئے 901کروڑ روپے سمیت)ہے۔

سرکار نے آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی میں 45,864 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 37,959کروڑ روپے کا نمٹارا کیا ہے۔مستقل نمٹارے کے بعد اپریل 2023 میں مرکز اور ریاستوں کا کل ریوینیو سی جی ایس ٹی کے لئے 84,304 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 85,371کروڑ روپے ہے۔

اپریل 2023 کے مہینے کا ریوینیو پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی ریوینیو سے 12فیصد زیادہ ہے۔ماہ کے دوران گھریلو لین دین سے ریوینیو (خدمات کی درآمدات سمیت)پچھلے سال اسی  مہینے کے دوران ان ذرائع سے موصولہ ریوینیو سے 16 فیصد زیادہ ہے۔

پہلی بار مجموعی جی ایس ٹی کلیکشن 1.75لاکھ کروڑ کے اعدادو شمار کو عبور کرگیا ہے۔ مارچ 2023 کے مہینے میں تیار شدہ کل ای-وے بلوں کی تعداد 9.0کروڑ تھی ، جو فروری 2023 کے مہینے میں تیار شدہ 8.1کروڑ ای –وے بلوں کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔

اپریل 2023 کے مہینے میں 20 اپریل 2023 کو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔20اپریل 2023 کو 9.8لاکھ لین دین کے توسط سے 68,228کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔گزشتہ سال (اسی تاریخ کو)سب سے زیادہ ایک دن کی ادائیگی 9.5 لاکھ لین دین کے ذریعے 57,846 کروڑ روپے کی ہوئی تھی۔

ذیل میں دی گئی فہرست رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی ریوینیو میں رجحان کو دکھاتا ہے۔جدول اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے مہینے کے دوران ہر ریاست میں جمع شدہ جی ایس ٹی کی ریاست وار اعدادو شمار کو  دکھاتاہے۔

 

01.png

جی ایس ٹی ریوینیو میں اپریل 2023 کے دوران ریاست وار اضافہ

 

ریاست؍مرکز کے زیرا نتظام خطے

اپریل-2022

اپریل-2023

اضافہ(فیصد)

جموں و کشمیر

560

803

44

ہماچل پردیش

817

957

17

پنجاب

1,994

2,316

16

چنڈی گڑھ

249

255

2

اتراکھنڈ

1,887

2,148

14

ہریانہ

8,197

10,035

22

دہلی

5,871

6,320

8

راجستھان

4,547

4,785

5

اترپردیش

8,534

10,320

21

بہار

1,471

1,625

11

سکم

264

426

61

اروناچل پردیش

196

238

21

ناگالینڈ

68

88

29

منی پور

69

91

32

میزورم

46

71

53

تریپورہ

107

133

25

میگھالیہ

227

239

6

آسام

1,313

1,513

15

مغربی بنگال

5,644

6,447

14

جھارکھنڈ

3,100

3,701

19

اُڈیشہ

4,910

5,036

3

چھتیس گڑھ

2,977

3,508

18

مدھیہ پردیش

3,339

4,267

28

گجرات

11,264

11,721

4

دادر اینڈ نگرحویلی  اینڈ دمن اینڈ دیو

381

399

5

مہاراشٹر

27,495

33,196

21

کرناٹک

11,820

14,593

23

گوا

470

620

32

لکشدیپ

3

3

-7

کیرالہ

2,689

3,010

12

تمل ناڈو

9,724

11,559

19

پڈوچیری

206

218

6

انڈمان و نکوبار جزائر

87

92

5

تلنگانہ

4,955

5,622

13

آندھرا پردیش

4,067

4,329

6

لداخ

47

68

43

دیگر خطے

216

220

2

مرکز کے دائرہ اختیاروالے علاقے

167

187

12

میزان

1,29,978

1,51,162

16

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4703)

 



(Release ID: 1921220) Visitor Counter : 191