وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ کا سری لنکا کا دورہ

Posted On: 01 MAY 2023 2:08PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس)، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری،آج سےسری لنکا کا چار روزہ سرکاری دورہ کررہےہیں۔ سی اے ایس اپنےدورے کے دوران،سری لنکا کے معزز صدر، سری لنکا کے معزز وزیر اعظم، وزیر مملکت برائے دفاع، دفاعی عملے کے سربراہ، سری لنکا کی فضائیہ، فوج اور بحریہ کےکمانڈروں نیز سیکرٹری دفاع سے ملاقات کریں گے۔

سی اے ایس، سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل ایس کے پاتھی رانا کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران،سی اے ایس، سری لنکا کےقومی ڈیفنس کالج کے طلباء افسران کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے اور سری لنکا کی ایئر فورس اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔ سی اے ایس کے دورے سے، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

*****

U.No.4696

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1921209) Visitor Counter : 134