وزارت دفاع
وزیر دفاع اور ان کے روسی ہم منصب نے نئی دلّی میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کی
’ میک ان انڈیا‘ میں روسی صنعت کی شرکت کو بڑھانے کے طور طریقوں سمیت علاقائی امن و سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا
Posted On:
28 APR 2023 4:46PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اپریل ، 2023 ء کو نئی دلّی میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر روسی فوج کے وزیر دفاع جنرل سرگئی کے شوئیگو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراء نے وسیع پیمانے پر تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں وزیروں نے فوج سے فوج کے تعلقات کے ساتھ ساتھ صنعتی ساجھیداری سمیت باہمی دفاعی تعاون کے وسیع معاملات پر تبادلۂ خیال کیا ۔ انہوں نے ’ میک اِن انڈیا ‘ روسی دفاعی صنعت کی شرکت اور اسے مزید فروغ دینے کی خاطراقدامات اور طور طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعتماد اور باہمی احترام بالخصوص دفاع پر اطمینان کا اظہار کیا اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بھارت اور روس کے درمیان منفرد، دیرپا اور وقت پر کھرے اترنے والے تعلقات کو تسلیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4622
(Release ID: 1920576)
Visitor Counter : 146