وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نئی دلّی میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر اپنے ازبیک ، بیلاروس اور کرغزستان کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں
بھارت ، ایس سی او کے مینڈیٹ کو نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے: ایس سی او کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ کا بیان
Posted On:
28 APR 2023 4:52PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اپریل ، 2023 ء کو نئی دلّی میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کی وزراء دفاع کی میٹنگ کے موقع پر ازبیکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بخودیر قربانوف، بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن اور کرغزستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بیک بولوٹوف بی اسانکالیوچ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران تینوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جس میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے فائدہ مند راستوں کی نشاندہی پر توجہ دی گئی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔
ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے بھی ایس سی او کے وزیر دفاع کی میٹنگ کی تکمیل پر وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ان کی صدارت میں بھارت کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے سکریٹری جنرل کو مطلع کیا کہ بھارت ایس سی او کے مینڈیٹ کے نفاذ میں تعمیری تعاون کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4623
(Release ID: 1920574)
Visitor Counter : 149