وزارت اطلاعات ونشریات

وزیر اعظم نریندر مودی نے 91 نئے سو ڈبلیو ایف ایم ٹرانس میٹر س کا افتتاح کیا جس سے آل انڈیا نیٹورک کے 2 کروڑ سامعین  کا اضافہ ہوا


اٹھارہ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 91 نئے سو ڈبلیو ٹرانس میٹر چالو کئے گئے

حکومت ٹیکنالوجی کو عام کرنے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے:نریندر مودی

ملک میں آکاش وانی سب سے بڑا ایف ایم نیٹورک ہے جو ملک کے کونے کونے میں نئے بھارت کی ترقی کی داستان لے جائے گا:انوراگ  ٹھاکر کا بیان

Posted On: 28 APR 2023 12:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 91 مقامات پر 100 واٹ کی صلاحیت کے کم طاقت والے ایف ایم ٹرانس میٹر چالو کئے۔ یہ ٹرانس میٹر 20 ریاستوں کے 84 ضلعوں میں نصب کئے گئے ہیں۔ اس طرح آل انڈیا ریڈو کے ساتھ ٹرانس میٹروں کے نیٹورک کی تعداد بڑھ کر 524 سے 615 ہوگئی ہیں۔ اضافی ٹرانس میٹروں سے ملک کی 73.5 فیصد آبادی کو اے آئی آر کی کوریج حاصل ہوگی۔

بایاں بازو کے انتہا پسندی والے علاقوں اور ملک کے آزومند ضلعوں اور سرحدی علاقوں کو ان ٹرانس میٹروں کے نصب کے لئے ترجیح دی گئی ہے۔ ایف ایم ریسیور سے لیس موبائل فون کی آسان دستیابی اور صاف آواز کی کوالٹی نے ملک میں ایف ایم ریڈو کی سروس کی مانگ میں اضافہ کردیا ہے۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے اور ادارے کی صلاحیت سازی کو بڑھانے کے ایک اہم قدم کے طور پر حکومت نے ملک میں مزید 63 ایف ایم ٹرانس میٹرس نصب کرنے کی مزید منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس غیر معمولی لمحے کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو کو مبارکباد دی ہے۔ان ٹرانس میٹرس میں اضافہ کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج آل انڈیا ریڈیو ایف ایم بننے کی سمت میں آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ ایف ایم خدمات کی توسیع میں ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے 91 ایف ایم ٹرانس میٹرس کا آغاز ملک کے دو کروڑ لوگوں اور 85 ضلعوں کے لئے ایک تحفے کی طرح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کو عام کرنے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ بہت ضروری ہے کہ کسی بھی ہندوستانی کواس موقع کی  محرومی کا احساس نہیں کرنا چاہئے۔بشرطیکہ ہندوستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ابھرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی وقابل رسائی اورسستا بنانا اس کے لئے اہم ہے۔ انھوں نے تمام گاؤوں کے لئے آپٹیکل فائبر اور سب سے سستے ڈیٹا لاگت کا ذکر کرکے اس کی وضاحت کی  جس سے معلومات کی رسائی آسان ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نے گاؤوں میں ڈیجیٹل صنعت کاری کو ایک نئی پیش رفت دی ہے۔ اسی طرح یوپی آئی نے بینکنگ خدمات کی رسائی کے لئے چھوٹے کاروباریوں اور خوانچہ فروشوں کی مدد کی ہے۔

وزیر اعظم نے ریڈیو کے ساتھ اپنی جنریشن کے جذباتی رابطہ کا ذکر کیا وزیر اعظم نے کہا کہ میرے لئے خوشی میں اضافہ ہوا ہے کہ میں نے ایک ہوس کی طرح ریڈیو کے ساتھ تعلقات بنائے ہیں۔ وزیر اعظم نے من کی بات کی 100ویں قسط کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ جذباتی رابطہ کا یہ طریقہ اور نوعیت صرف ریڈیو کے ذریعہ ہی ممکن تھی۔ اس کے ذریعہ میں ملک کی طاقت سے منسلک رہا اور ہم وطنوں میں فرض کی مجموعی طاقت سے منسلک رہا۔ انھوں نے سوچھ بھارت ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور ہر گھر ترنگا جیسے اقدامات میں اس پروگرام کے رول کی مثالیں دے کر اس نقطہ نظر کا ذکر کیا جو من کی بات کے ذریعہ عوام کی تحریک بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس طرح میں آل انڈیا ریڈیو کی ٹیم کا ایک حصہ ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 91 ایف ایم ٹرانس میٹر کا افتتاح حکومت کی ان پالیسیوں کو آگے لے جائیگا جس میں کہ محروم لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے  جو اب تک اس سہولت سے محروم رہے ہیں۔ وہ لوگ جو خود کو دور کھڑا محسوس کرتے ہیں انھیں  اب بڑے سطح پر جوڑنے کا موقع حاصل ہوگا۔ ایف ایم ٹرانس میٹر کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بروقت اہم معلومات ریلے کرنے کا ذکر کیا، انھوں نے کمیونٹی کی صلاحیت سازی کی کوششوں ، زرعی طورطریقوں سے متعلق موسم کے بارے میں تازہ معلومات، کسانوں کے لئے خوراک اور سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں معلومات، زراعت میں کیمکلس کے استعمال کے ذریعہ ہوئے نقصان کے بارے میں تبادلہ خیال ،زراعت کے لئے جدید مشینری  کی پولنگ ، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو مارکیٹ کے نئے طور طریقوں کے بارے میں مطلع کرنا اور قدرتی آفات کے دوران پوری کمیونٹی کی مدد کرنےکے بارے میں معلومات  فراہم کرنے کے بارے میں بھی ذکر  کیا۔ انھوں نے ایف ایم کی معلوماتی قدر کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے لسانی تنوع کی جہت کا ذکر کیا اور بتایا کہ  ایف ایم ٹرانسمیشن تمام زبانوں اور خاص طور پر 27 بولیوں والے خطوں میں ہو ں گے ۔ وزیر اعظم نے جسمانی رابطے کے فروغ کے ساتھ سماجی رابطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ"یہ رابطہ صرف مواصلات کے آلات کو نہیں جوڑتا ہے بلکہ یہ لوگوں کو بھی جوڑتا ہے۔ یہ اس حکومت کے ورک کلچر کی عکاسی کرتا ہے”۔

اپنے خطاب کو ختم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آل انڈیا ریڈیو جیسے مواصلات کے تمام چیلنجوں کے وژن اور مشن کا ذکر کیا اور کہا کہ کنکٹوٹی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کا مقصد ملک اور اس کے 140 کروڑ شہریوں کو جوڑتا ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام فریق لگاتار اس وژن کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے جس کے نتیجے میں لگاتار مذاکرات کے ذریعہ ملک میں استحکام پیدا ہوگا۔

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لیہہ سے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس حصولیابی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹرانس میٹرس حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات کو آگے لے جانے کا کام کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے کونے کونے تک تفریح سے متعلق متن بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم موصوف نے ہندوستان میں ریڈیو کنکٹوٹی کی توسیع کے لئے وزیر اعظم  جناب مودی کو کریڈٹ دیا۔ اور ریڈیو کی اہمیت کو تسلیم کروانے میں ان کے من کی بات کے پروگرام کے تعاون کو تسلیم کیا۔ جس نے حال ہی میں آئی آئی ایم روہتک کے ذریعہ ایک سروے میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج آکاش وانی ہندوستانی میں سب سے بڑا ایف ایم نیٹورک ہے اور یہ نیٹورک ملک کے کونے کونے میں نئے بھارت کی ترقی کی داستان لے کر جائے گا۔

پس منظر

ملک میں ایف ایم کنکٹوٹی بڑھانے کے حکومت کے عزم کے حصے کے طور پر 91 نئے سو واٹ کے ایف ایم ٹرانس میٹر 18 ریاستوں  کے 84 ضلعوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں۔  اس توسیع کا ایک خاص مقصد  خواہش مند اضلاع اور سرحدی علاقوں میں کوریج کو بڑھانے پر ہے۔ جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، لداخ اور شامل ہیں۔ انڈمان اور نکوبار جزائر۔ اے آئی آر کی ایف ایم سروس کی اس توسیع کے ساتھ اب مزید 2 کروڑ ایسے لوگوں کا احاطہ کیا جائے گا جن کے پاس میڈیم تک رسائی نہیں تھی۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 35,000 مربع کلومیٹر کے علاقے میں کوریج کی توسیع ہوگی۔

*****

ش ح۔ح ا۔س ا

U.No:4612



(Release ID: 1920501) Visitor Counter : 120