امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں آج حکومت ہند، حکومت آسام اور ڈیماسا نیشنل لبریشن آرمی/ڈیماسا پیپلز سپریم کونسل  ( ڈی این ایل اے/ ڈی پی ایس سی)  کے نمائندوں کے درمیان نئی دہلی میں    تصفیہ سے متعلق  ایک سہ فریقی  قرارداد پر دستخط کئے گئے



یہ  سمجھوتہ  2024 تک شمال مشرق کو شورش  پسندی سے پاک بنانے اور ایک پرامن اور خوشحال شمال مشرق کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  خواب کو پورا کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے

اس معاہدے کا مقصد آسام کے  دیما   ہساو ضلع میں شورش کا مکمل خاتمہ کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے دہشت   سے پاک، تشدد سے پاک اور ترقی یافتہ نارتھ ایسٹ کا تصور ملک کے سامنے پیش کیا ہے اور وزارت داخلہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں اس سمت  آگے بڑھتی جارہی ہے

اس سمجھوتہ سے آسام کے  دیما ہساو ضلع میں  شورش پسندی  پوری طرح سے ختم ہوجائے گی ، اس کے ساتھ ہی آسام کے تشدد میں ملوث سبھی تنظیموں کا خاتمہ ہو گیا ہے، سبھی م قبائلی گروپ مرکزی  دھارے میں شامل ہو کر ہندوستان کی ترقی کے عمل میں شراکت دار بن رہے ہیں

سمجھوتہ کے تحت، ڈی این ایل اے  نمائندوں نے تشدد ترک کرنے، ہتھیاراور گولہ بارود سمیت  خود سپردگی کرنے، اپنے مسلح گروپوں  کو تحلیل کرنے، ڈی این ایل اے کیڈروں کے  قبضہ والے سبھی کیمپوں کو خالی کرنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی  ہے

آج کے سمجھوتہ  میں  ڈی این ایل اے کے خود سپردگی کرنے والے کیڈروں کی بازآبادکاری کے لیے حکومت ہند اور   آسام  حکومت کے ذریعہ  کئے جانے والے ضروری اقدامات  کئے گئے

اس مقصد کے لیے، این سی ایچ اے سی  کے ساتھ ساتھ دیگر حصوں میں رہنے والے  دیماسا لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت ہند اور آسام  حکومت کے ذریعہ پانچ سال کی مدت میں  پانچ ، پانچ  سو کروڑ   روپے کا ایک خصوصی ترقیاتی پیکیج  بھی فراہم کیا جائے گا

Posted On: 27 APR 2023 7:39PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں آج حکومت ہند، حکومت آسام اور ڈیماسا نیشنل لبریشن آرمی/ڈیماسا پیپلز سپریم کونسل  ( ڈی این ایل اے/ ڈی پی ایس سی)  کے نمائندوں کے درمیان نئی دہلی میں    تصفیہ سے متعلق  ایک سہ فریقی  قرارداد پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت  بسوا سرما اور مرکزی وزارت داخلہ اور  آسام حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ  سمجھوتہ  2024 تک شمال مشرق کو شورش  پسندی سے پاک بنانے اور ایک پرامن اور خوشحال شمال مشرق کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  خواب کو پورا کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ  آج   کے سمجھوتہ  کے ساتھ ہی آسام کے تشدد میں ملوث سبھی گروپوں کا  خاتمہ ہوگیا ہے اور اب آسام میں ایک  بھی شروش پسند گروپ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سبھی قبائلی گروپ مرکزی  دھارے میں آگئے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کے عمل میں شامل ہوگئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے دہشت   سے پاک، تشدد سے پاک اور ترقی یافتہ نارتھ ایسٹ کا تصور ملک کے سامنے پیش کیا ہے اور وزارت داخلہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں اس سمت  آگے بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ سمجھوتہ کے تحت، ڈی این ایل اے  نمائندوں نے تشدد ترک کرنے، ہتھیاراور گولہ بارود سمیت  خود سپردگی کرنے، اپنے مسلح گروپوں  کو تحلیل کرنے، ڈی این ایل اے کیڈروں کے  قبضہ والے سبھی کیمپوں کو خالی کرنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی  ہے۔اس معاہدے کے نتیجہ میں  ڈی این ایل اے کے  168 سے زیادہ مسلح  کیڈر اپنے ہتھیاروں کے ساتھ  خود سپردگی کرکے مرکزی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج  ہوئے سمجھوتے   سے آسام کے دیما ہساو ضلع  سے شورش  پسندی اور تشدد  پوری طرح سے  ختم ہو گیا ہے۔ آج کے  سمجھوتے کے تحت آسام حکومت کے ذریعہ دیماسا ویلفیئر کونسل کا قیام عمل میں آئے گا ، جو سیاسی ، اقتصادی  اور تعلیمی  اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے سماجی، ثقافتی، لسانی شناخت وغیرہ کا تحفظ اور فروغ دیتے ہوئے آٹونومس  کونسل کے دائرہ اختیار  کے باہر رہنے والے  دیماسا لوگوں  کی فوری اور مرکوزترقی کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ معاہدے میں خاص طور سے آئین کے چھٹے شیڈول کے پیراگرف  14 کے تحت  شمالی کچھار   ہلز آٹونومس  کونسل (این سی ایچ اے سی)سے ملحقہ گاؤوں کو کونسل میں شامل کرنے  کی مانگ کی جانچ کرنے کے لئے ایک کمیشن  مقرر کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔

حکومت ہند اور آسام حکومت  ڈی این ایل اے کے خودسپردگی کرنے والے کیڈروں کی بازآبادکاری کو یقینی بنائیں گی اور اس مقصد کے لیے   این سی ایچ اے سی  کے ساتھ ساتھ دیگر حصوں میں رہنے والے  دیماسا لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت ہند اور آسام  حکومت کے ذریعہ پانچ سال کی مدت میں  پانچ ، پانچ  سو کروڑ   روپے کا ایک خصوصی ترقیاتی پیکیج  بھی فراہم کیا جائے گا۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4590)



(Release ID: 1920377) Visitor Counter : 104