وزارت خزانہ

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت اندراج کی تعداد 5.20 کروڑ سے متجاوز

Posted On: 27 APR 2023 2:37PM by PIB Delhi

اٹل پنشن یوجنا کے تحت کل اندراج  31 مارچ ،  2023  ء تک  5.20 کروڑ کے نشان کو  پار کر گیا ہے  ۔ اسکیم  میں مالی سال 23-2022 ء   میں 1.19 کروڑ سے زیادہ نئے سبسکرائبرز کا اندراج کیا  گیا ، جو کہ گزشتہ مالی سال میں  99 لاکھ کے مقابلے میں 20 فی صد   سے زیادہ  کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔  اب تک اے پی وائی  میں زیر انتظام کل اثاثے  ( اے یو ایم ) 27200 کروڑ روپئے سے زیادہ ہیں اور  اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک اس اسکیم نے 8.69 فی صدکی سرمایہ کاری  پر ریٹرن حاصل کیا ہے ۔

سرکاری سیکٹر کے بینکوں ( پی ایس بیز ) کے زمرے میں 9  بینکوں نے سالانہ ہدف حاصل کیا  ہے ، جب کہ بینک آف انڈیا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اور انڈین بینک نے فی برانچ  100 سے زیادہ اے پی وائی اکاؤنٹس حاصل کیے ہیں ۔ علاقائی دیہی بینکوں  ( آر آر بیز )  کے زمرے کے تحت، 32 بینکوں نے سالانہ ہدف حاصل کیا  ہے ، جب کہ جھارکھنڈ راجیہ گرامین بینک، ودھربھ کونکن گرامین بینک، تری پورہ گرامین بینک اور بڑودہ اترپردیش گرامین بینک نے فی برانچ  160 سے زیادہ اے پی وائی اکاؤنٹس حاصل کیے ہیں   نیز، تمل ناڈ مرکنٹائل بینک، دھن لکشمی بینک اور ایئرٹیل پیمنٹس بینک نے وزارت خزانہ کے ذریعہ مختص کردہ سالانہ ہدف حاصل کیا ہے ۔

ان کے علاوہ ،   بہار، جھارکھنڈ، آسام، اتر پردیش، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، تری پورہ، راجستھان، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور اتراکھنڈ جیسی 12 ریاستوں نے بھی اپنی متعلقہ ریاستی سطح کی بینکروں کی  کمیٹی  ( ایس ایل بی سیز ) کی مدد اور تعاون سے اپنے سالانہ اہداف حاصل کئے ہیں ۔

پی ایف آر ڈی اے  نے ایلس ایل بی سیز  اور آر آر بیز  کے ساتھ  تعاون سے   پورے بھارت میں مختلف مقامات پر 47  اے پی وائی  آؤٹ ریچ پروگرام اور ٹاؤن ہال میٹنگیں منعقد کی ہیں ۔  بہت سے اقدامات بھی کیے گئے جیسے کہ آدھار کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت کا آغاز، نئے سرے سے بنائے گئے اے پی وائی   ایپ کا آغاز، اے پی وائی  کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 17 پوڈ کاسٹ، اے پی وائی  پر بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے چیٹ بوٹ کی سہولت کا آغاز وغیرہ۔

اے پی وائی  کے تحت، ایک سبسکرائبر کو عمر بھر کی کم از کم  1000 روپئے  سے 5000 روپئے ماہانہ تک کی ضمانت شدہ پنشن  60 سال کی عمر سے ملے گی۔ اور اس کا انحصار ، اس کے تعاون پر ہوگا ، جو اے پی وائی کے وقت شامل ہوتے ہوئے ، اُس کی عمر پر کی بنیاد پر مختلف ہوگا ۔  سبسکرائبر کی موت کے بعد  ، اُس کی اہلیہ / شوہر کو بھی اتنی ہی پنشن دی جائے گی  اور سبسکرائبر  اور اس کی اہلیہ / شوہر دونوں کے انتقال پر 60 سال کی عمر تک جمع ہونے والی پنشن کی رقم ، اُن کے نامزد کئے گئے شخص کو واپس کر دی جائے گی ۔

پی ایف آر ڈی اے  ہمیشہ ہی ملک میں پنشن  کی توسیع  میں تعاون کے لئے عہد بستہ ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے مسلسل  سرگرم اقدامات کرتی رہتی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 4573



(Release ID: 1920265) Visitor Counter : 107