وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نےنئی دہلی میں ریپبلک چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا
’’ایسے وقت میں جب دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں پریشانی میں تھیں، ہندوستان بحران سے نکل آیا اور تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے‘‘
’’ہماری حکومت نے 2014 کے بعد جو پالیسیاں بنائیں ان میں نہ صرف ابتدائی فوائد کا خیال رکھا گیا بلکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کو بھی ترجیح دی گئی‘‘
’’ملک میں پہلی بار غریبوں کو عزت کے ساتھ تحفظ بھی ملا ہے‘‘
’’ملک میں مشن موڈ میں منظم کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ہم نے اقتدار والے طرز فکر کو خدمت وا لے طرز فکر میں بدل دیا، غریبوں کی فلاح کو اپنا وسیلہ بنایا‘‘
’’گزشتہ 9 برسوں میں دلت، محروم، قبائلی، خواتین، غریب، خواتین، متوسط طبقہ سب تبدیلی کا تجربہ کر رہے ہیں‘‘
’’پی ایم غریب کلیان ان َّیوجنا ملک کے لوگوں کے ایک بڑے طبقے کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ہے‘‘
’’بحران کے وقت ہندوستان نے خود انحصاری کا راستہ اختیار کیا۔ ہندوستان نے دنیا کی سب سے بڑی، کامیاب ترین ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا‘‘
’’تبدیلی کا یہ سفر موجودہ دور سے اتنا ہی متعلق ہے جتنا یہ مستقبل کےساتھ وابستہ ہے‘‘
’’کرپشن پر حملہ جاری رہے گا‘‘
Posted On:
26 APR 2023 9:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں تاج پیلس کے ہوٹل میں ریپبلک چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریپبلک سربراہی اجلاس کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور پوری ٹیم کو اگلے ماہ 6 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ 2019 میں ریپبلک سربراہ کانفرنس میں، جو ’انڈیا کا لمحہ‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی تھی ، اپنی شرکت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں عوام کے مینڈیٹ کا پس منظر تھا جب شہریوں نے مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت اور استحکام کے ساتھ حکومت کو منتخب کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ملک نے محسوس کیا کہ ہندوستان کا لمحہ اب یہاں ہے‘‘۔ اس سال کے تھیم ’ٹائم آف ٹرانسفارمیشن‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ شہری اب زمین پر اس تبدیلی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جس کا تصور 4 سال پہلے کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سمت کے تعین کرنے کا معیار اس کی ترقی کی رفتار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کو 1 ٹریلین تک پہنچنے میں 60 سال لگے اور ہم 2014 میں بڑی مشکل سے 2 ٹریلین تک پہنچے تھے، یعنی 7 دہائیوں میں 2 ٹریلین کی معیشت اور آج صرف 9 سال بعد ہندوستان تقریباً ساڑھے تین ٹریلین کی معیشت ہو گیا ہے اور، ہندوستان نے پچھلے 9 برسوں میں 10 ویں رینک سےتیزی سے اوپر اٹھتےہوئے 5 ویں رینک تک رسائی حاصل کی ، وہ بھی ایک صدی میں ایک بار ہونےوالی وبائی بیماری کے درمیان۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دوسری معیشتیں عالمی وبا کے اثرات سے باہر آنے کےلئے جدوجہد کر رہی ہیں، ہندوستان نے نہ صرف بحران پر قابو پایا بلکہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
سیاست کے اثرات کی حرکیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے آرڈر کا اثر کسی بھی پالیسی کا پہلا ہدف ہوتا ہے اور یہ بہت کم وقت میں نظر آتا ہے۔ تاہم، ہر پالیسی کا دوسرا یا تیسرا اثر بھی ہوتا ہے جو گہرا ہوتا ہے لیکن ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد جو پالیسیاں اپنائی گئیں اس کی وجہ سے حکومت کنٹرولر بن گئی اور مسابقت ختم ہو گئی اور نجی صنعت اور ایم ایس ایم ای کو بڑھنے نہیں دیا گیا۔ ان پالیسیوں کے پہلے آرڈر کا اثر انتہائی پسماندگی تھا اور دوسرے آرڈر کا اثر اس سے بھی زیادہ نقصان دہ تھا یعنی دنیا کے مقابلے ہندوستان کی کھپت میں ہونے والی نشوونما پربریک لگ گیا ۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کمزور ہوا اور ہم نے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع کھوئے۔ ، جناب مودی نے گفتگو کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا، ان کا تیسرا اثر ہندوستان میں اختراعی ماحولیاتی نظام کی عدم موجودگی تھی جس کی وجہ سے کم اختراعی کاروباری ادارے اور کم ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ نوجوان صرف سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرتے رہے اور ملک میں قحط الرجال کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 2014 کے بعد بنائی گئی پالیسیوں میں ابتدائی فوائد کے علاوہ دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت لوگوں کو دیے گئے مکانات کی تعداد گزشتہ 4 برسوں میں 1.5 کروڑ سے بڑھ کر 3.75 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جہاں ان مکانات کی ملکیت خواتین کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کروڑوں غریب خواتین اب ’لکھ پتی دیدی‘ بن چکی ہیں کیونکہ گھروں کی تعمیر پر کئی لاکھ کا خرچ آتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی کہ اس اسکیم سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پی ایم آواس یوجنا نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے خود اعتمادی کے جذبے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے‘‘۔
بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباریوں کو مالی مدد فراہم کرنے والی مدرا یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ اس اسکیم کو کچھ عرصہ قبل 8 سال مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدرا یوجنا کے تحت 40 کروڑ سے زیادہ کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں جن سے مستفید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کا پہلا اثر روزگار اور خود روزگار کے مواقع میں اضافہ کی شکل میں سامنے آیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے لیے جن دھن کھاتہ کھول کر یا خود امدادی گروپوں کو ترغیب دینے سے جہاں خاندان میں خواتین کی فیصلہ سازی کی اتھارٹی قائم ہو گئی ہے، سماجی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خواتین روزگار کے مواقع پیدا کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے پی ایم سوامیتوا اسکیم میں پہلے، دوسرے اور تیسرے آرڈر کے اثرات کی بھی وضاحت کی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بنائے گئے پراپرٹی کارڈز نے جائیداد کی حفاظت کے معاملے میں اعتماد کاماحول پیدا کیا ۔ ایک اور اثر بڑھتی ہوئی مانگ کے ذریعے ڈرون سیکٹر کی توسیع ہے۔ نیز، پراپرٹی کارڈز نے جائیداد کے تنازعات کے معاملات میں کمی کی ہے اور پولیس اور نظام انصاف پر دباؤ کو کم کیا ہے۔ مزید برآں، دستاویز ی ریکارڈ رکھنے والی جائیداد وں کے لئے دیہاتوں میں بینکوں سے مدد فراہم کرائی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے ڈی بی ٹی، بجلی اور پانی کی سہولیات جیسی اسکیموں کا ذکر کیا جنہوں نے زمینی سطح پر انقلاب برپا کیا ہے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ’’یہ ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ غریبوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ عزت بھی ملی ہے‘‘۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ لوگ جنہیں کبھی بوجھ سمجھا جاتا تھا اب ملک میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ اسکیمیں اب ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بن گئی ہیں ‘‘۔
جناب مودی نے کہا کہ پچھلے 9 برسوں میں دلت، محروم، قبائلی، خواتین، غریب، خواتین، متوسط طبقہ سبھی تبدیلی کا تجربہ کر رہے ہیں۔ ملک کے اندر مشن موڈ میں منظم کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ ’’ہم نے اقتدار کی ذہنیت کو خدمت کی ذہنیت میں بدل دیا، ہم نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو اپنا رابطے کاذریعہ بنایا۔ ہم نے ’تشٹی کرن‘کے بجائے ’سنتشٹی کرن‘ کو اپنی بنیاد قرا ر دیا ۔ اس نقطہ نظر نے متوسط طبقے کے لیے ایک دفاعی ڈھال بنائی ہے‘‘۔ انہوں نے کروڑوں خاندانوں کے لیے آیوشمان یوجنا، سستی دوا، مفت ویکسینیشن، مفت ڈائیلاسز، اور حادثاتی بیمہ جیسی اسکیموں سے ہونے والی بچتوں کے حوالے سے گفتگو کی ۔
وزیر اعظم غریب کلیان انّ یوجنا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی آبادی کے لیے ایک اور حفاظتی ڈھال ہے جس نے کورونا وبائی مرض کے آزمائشی اوقات میں کسی بھی خاندان کو خالی پیٹ سونے نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس انّ یوجنا اسکیم پر 4 لاکھ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، چاہے وہ ون نیشن ون راشن کارڈ ہو یا جے اے ایم ٹرینٹی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی انصاف حقیقی معنوں میں تب ہوتا ہے جب غریبوں کو حکومت سے ان کا جائز حصہ ملتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایک حالیہ ورکنگ پیپر کے مطابق، ایسی پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی غربت ختم ہونے کے دہانے پر ہے، یہاں تک کہ کورونا کے دور میں بھی۔
منریگا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مختلف بے ضابطگیوں اور 2014 سے پہلے کسی بھی مستقل اثاثہ کی ترقی کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، اب رقم کو براہ راست اکاؤنٹ میں بھیج کر اور گاؤں میں مکانات، نہروں، تالابوں، جیسے وسائل پیدا کرنے سے شفافیت آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ادائیگیاں 15 دنوں میں کلیئر ہو گئی ہیں اور 90 فیصد سے زیادہ مزدوروں کے آدھار کارڈ کو لنک کر دیا گیا ہے، جس سے جاب کارڈ گھوٹالے میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی چوری کو روکا جا سکا ہے۔
’’تبدیلی کا یہ سفرعصر حاضر کے ساتھ اتنا ہی وابستہ ہے جتنا یہ مستقبل کے ساتھ ہے‘‘، وزیر اعظم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کو یاد کیا جب نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں برسوں یا دہائیوں کا عرصہ لگ جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے 9 برسوں میں اس رجحان کو توڑا ہے اور نئی ٹکنالوجی سے متعلق ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا واضح خاکہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں کو حکومت کے کنٹرول سے آزاد کرنے، ملک کی ضروریات کے مطابق ہندوستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دینے اور آخر میں مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے تحقیق اور ترقی کے لیے مشن موڈ میں اپنائے جانے والے طور طریقوں کو اختیار کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے جی5 ٹیکنالوجی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ترقی میں جس رفتار کا مظاہرہ کیا ہے اس کی دنیا بھر میں شہرت ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کورونا وبائی مرض کے حالات کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے بحران کے وقت بھی ’آتم نربھرتا‘ یا خود انحصاری کا راستہ منتخب کیا۔ وزیر اعظم نے مقامی طور پر تیار کی گئی موثر ویکسین پر روشنی ڈالی جو کہ بہت کم وقت میں تیار کی گئی ہیں، انہوں نے اسے دنیا کی سب سے بڑی، کامیاب ترین ٹیکہ کاری مہم قرا ر دیا ۔ وزیر اعظم نے اس گزرے ہوئے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ بھی وہ وقت تھا جب کچھ لوگ ہندوستان کے اندر تیار کی جانے والی ویکسین کو مسترد کر رہے تھے اور غیر ملکی ویکسینوں کی درآمد کی وکالت کر رہے تھے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس راہ میں پیش آنے والی مختلف رکاوٹوں اور اس پروگرام کو سب وتاژکرنے کی کوششوں کے باوجود ہر جگہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے جےایم ٹرینٹی کو روکنے کی کوششوں کو یاد کیا اور ان آدھے ادھورے دانشوروں کابھی ذکر کیا جو ڈیجیٹل طور پر کی جانےوالی ادائیگی کے تصور کا مذاق اڑانے میں لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیوں کا عمل انجام دیاجارہا ہے۔
اپنے ناقدین کی طرف سے اپنے خلاف ظاہر کی جانےوالی ناراضگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس گفتگو کا اصل سبب اور محرک ان لوگوں کے کالے دھن کے ذرائع کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کوئی نیم دلانہ، الگ تھلگ طریقہ کار نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’اب، ایک مربوط، ادارہ جاتی نقطہ نظر ہے۔ یہ ہمارا عزم ہے‘‘۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جے اے ایم تثلیث کی وجہ سے سرکاری اسکیموں کے تقریباً 10 کروڑ فرضی استفادہ کنندگان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے،اوران کی یہ تعداد دہلی، پنجاب اور ہریانہ کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت ان 10 کروڑ جعلی ناموں کو سسٹم سے نہ ہٹاتی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ انہوں نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کیا اور آدھار کو آئینی درجہ دینے اور 45 کروڑ سے زیادہ جن دھن بینک اکاؤنٹس کھولنے کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اب تک ڈی بی ٹی کے ذریعے کروڑوں مستفیدین کو 28 لاکھ کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا’’ ڈی بی ٹی کا مطلب ہے کوئی کمیشن نہیں، کوئی افشائے راز نہیں۔ اس ایک انتظام کی وجہ سے درجنوں اسکیموں اور پروگراموں میں شفافیت آئی ہے‘‘۔
اپنی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرکاری خریداری بھی ملک میں بدعنوانی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اب جی ای ایم پورٹل نے اسے تبدیل کر دیا ہے۔ فیس لیس ٹیکسیشن اور جی ایس ٹی نے بدعنوان طریقوں کو روک دیا ہے۔ "جب اس طرح کی ایمانداری ماحول میں چھا جاتی ہے، تو بدعنوانوں کے لیے تکلیف محسوس کرنا فطری بات ہے اور وہ ایماندار نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اگر یہ اکیلے مودی کے خلاف ہوتے تو شاید یہ کامیاب ہو جاتا، لیکن وہ جانتے ہیں کہ انہیں عام شہریوں کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کرپٹ لوگ کتنا ہی بڑا اتحاد کیوں نہ کر لیں، کرپشن پر حملہ جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات کا اختتام کیا کہ ’’یہ امرت کال ’سب کا پریاس‘ کا ہے، جب ہر ہندوستانی کی محنت اور طاقت کو بروئے کار لایا جائے گا ، تو ہم جلد ہی ’ترقی یافتہ بھارت‘ کے خواب کو پورا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.4550
(Release ID: 1920135)
Visitor Counter : 147
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam