وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دمن میں نمو پتھ دیو کا سی فرنٹ قوم کے نام وقف کیا
Posted On:
25 APR 2023 10:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دمن میں نمو پتھ ،دیوکا سی فرنٹ قوم کے نام وقف کیا۔ ا س مقام پر پہنچنے پر وزیر اعظم نے تعمیراتی کاموں سے جڑے ورکروں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی کھچوائی ۔انہوں نے نیا بھارت سیلفی پوائنٹ کابھی دورہ کیا۔
5.45 کلو میٹر طویل دیوکا سی فرنٹ تقریباً165 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد ساحل پر واقع گھومنے پھرنے کا مقام ہے۔توقع ہے کہ اس سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی اور خطے میں زیادہ سے زیادہ سیاح راغب ہوسکیں گے اور اسے آسائش اور تفریح کا مقام بنایا جارہا ہے۔سی فرنٹ کو اسمارٹ لائٹنگ ،پارکنگ کی سہولیات ،باغات ،کھانے کے اسٹال ،تفریحی والےعلاقوں اور مستقبل میں لگژری ٹینٹ ،سٹیز کی فراہمی سمیت عالمی نوعیت کی سیاحتی منزل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور لکشدیپ کے منتظم جناب پرفل پٹیل بھی تھے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.4503
(Release ID: 1919691)
Visitor Counter : 124
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Malayalam