وزارت دفاع
دلّی جل بورڈ سے پانی کی فراہمی اور ایک نئے داخلی دروازے کا افتتاح
Posted On:
22 APR 2023 4:25PM by PIB Delhi
22 اپریل ، 2023 ء کو بیس ریپیئر ڈپو ( بی آر ڈی ) ، پالم کے لئے ایک تاریخی دن ثابت ہوا ، جس میں دو بڑے پروجیکٹوں کے افتتاح کے ساتھ دلّی جل بورڈ کے ذریعے میٹھے پانی کی فراہمی اور ایئر مارشل وبھاس کے ذریعے ڈپو کے لئے ایک نئے داخلی دروازے کا افتتاح شامل ہے ۔ اس کا افتتاح ایئر مارشل وبھاس پانڈے ، اے او سی-ان-سی ، منٹیننس کمانڈ نے کیا ۔ بی آر ڈی کے لئے تازے پانی کی سپلائی کا پروجیکٹ 2009 ، میں شروع ہوا تھا اور یہ 22 اپریل ، 2023 ء کو مکمل ہوا ۔ ڈپو کے لئے نئے داخلی دروازے کے افتتاح کے ساتھ ہی پالم ریلوے کراسنگ کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی بھیڑ کا مستقل مسئلہ اب ختم ہو جائے گا۔ اب عملے کے افراد اور ان کے اہل خانہ اب بغیر کسی پریشانی کے بی آر ڈی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ایئر مارشل وبھاس پانڈے نے دونوں پروجیکٹوں کے شروع ہونے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ، جس سے فضائیہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی خوشی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بی آر ڈی کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپریشنل ٹاسک کو زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ پورا کرنے کے لئے تندہی سے کام کرتے رہیں۔
ایئر آفیسر کمانڈنگ ، ایئر کموڈور ایس ایس ریحال نے دلّی جل بورڈ، دلّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ، ملٹری انجینئرنگ سروسز اور ڈپو کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے دونوں پروجیکٹوں کو کامیاب بنانے کے لئے تہہ دل سے تعاون کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4376
(Release ID: 1918816)
Visitor Counter : 122