سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکار کا منصوبہ  پروت    مالا پریوجنا کے تحت 5برسوں میں 1200کلومیٹر سے زیادہ روپ وے لمبائی کے 250 سے زیادہ پروجیکٹوں کو فروغ دینے کا ہے:جناب نتن گڈکری

Posted On: 19 APR 2023 3:09PM by PIB Delhi

 سڑک ٹرانسپورٹ اورقومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسٹریا کے اِنس برک میں الپائن ٹیکنالوجیز کے لیے اہم   بین الاقوامی تجارتی میلے’انٹرالپائن 2023 میلہ‘سے خطاب کیا۔ یہ میلہ صنعت کی اہم کمپنیوں،خدمات فراہم کاروں اور کیبل کار صنعت کے  فیصلہ سازوں کو ایک ساتھ جمع کرتا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ’’پروت مالا پریوجنا‘‘کے تحت حکومت ہند کا منصوبہ  5 سالوں میں 1,200 کلومیٹر سے زیادہ روپ وے  لمبائی کے 250سے زیادہ پروجیکٹوں کو فروغ دینے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس حکومت ہند کے 60 فیصد کی  تعاون مدد کے ساتھ  ہائی برڈ اینوٹی ماڈل کے تحت پی پی پی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم’’میک اِن انڈیا‘‘ کی پہل کے تحت روپ وے کے پرزوں کی مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ہم پائیدار اور محفوظ   ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کے لئے اور اس انقلابی سفر کا حصہ بننے کے لئے ، جبکہ ہم ہندوستانی بنیادی ڈھانچے کو اور  زیادہ بلندیو ں تک لے جارہے ہیں، موجودہ روپ وے معیارات کو بڑھانے میں حصہ لینے کے لئے آسٹریا اور یوروپ کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

جناب گڈکری نے ہائی ٹیک سلیوشنز، اختراعاتی ڈیزائنوں، اعلیٰ معیار اور اہلیت پیش کرنے اور اس طرح آرام دہ اور ماحولیات کے موافق روپے  مسافر   ٹرانسپورٹ کی راہ ہموار کرنے والی دنیا کی     اعلیٰ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی نمائشوں کا بھی جائزہ لیا۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4283)


(Release ID: 1918050) Visitor Counter : 117