ٹیکسٹائلز کی وزارت
سومناتھ اور دوارکا میں ہینڈلوم اور دستکاری کی نمائش تمل ناڈو اور گجرات کی ریاستوں کی شاندار درجہ کی نمائش کرتی ہے
ٹیکسٹائل کی وزارت راجکوٹ میں 21-22 اپریل 2023 کو صنعت کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ چنتن شیویر کا اہتمام کرے گی
گجرات میں سوراشٹر تمل سنگمم منایا جائے گا
Posted On:
19 APR 2023 1:21PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سومناتھ اور دوارکا میں ہینڈ لوم اور دستکاری کی ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے، جس میں تمل ناڈو اور گجرات کی ریاستوں سے ہینڈ لوم اور دستکاری کی شاندار درجہ کی نمائش کی گئی ہے۔ ٹیکسٹائل اور صنعت کی وزارت متعلقہ فریقوں کے ساتھ 21-22 اپریل 2023 کو راجکوٹ میں ایک چنتن شیویر کا بھی اہتمام کر رہی ہے، جس میں ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق مختلف اہم ایجنڈوں اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ سرگرمیاں "سوراشٹرا تمل سنگمم" کا حصہ ہیں۔ 'سوراشٹرا تمل سنگمم' گجرات کی مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان قریبی تال میل سے منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ٹیکسٹائل کی وزارت سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کی معاونت شامل ہے۔
2 روزدہ طویل چنتن شیویر پروگرام میں ماہرین کے دو بحث مباحثے ہوں گے، اس میں (الف) گھریلو ٹیکنالوجی اور کپرے سے متعلق ٹیکنالوجی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں ہندوستان کے مواقع تلاش کرنا اور (بی) 21 اپریل 2023 کو پائیداریت اور سرکلرٹی کے لیے روڈ میپ شامل ہیں، جس کے بعد ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات کے ای کامرس پورٹل کے سافٹ لانچ کے ساتھ ٹیکسٹائل کپاس اور انسانی ساختہ ریشوں سے متعلق مشاورتی گروپ (ٹی اے جی) کی میٹنگیں 22 اپریل 2023 کی سہ پہر میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس وقت تمل ناڈو کے 47 شہروں/ قصبوں میں آباد تقریباً 13 لاکھ سوراشٹر سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی آبادی گجرات ریاست سے ملتی ہے۔ تاریخی بیانات میں بتایا گیا ہے کہ سوراشٹر سے تعلق رکھنے والے افراد ، جو بُنائی کے علاوہ مختلف کاموں میں بے حدماہر ہیں، تقریباً 400 سال قبل بیرونی حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے انتشار کی وجہ سے بڑی تعداد میں مدورائی اور ریاست کے دیگر شہروں کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔
سومناتھ، دوارکا اور مجسمہ اتحاد (گجرات) میں اپریل 2023 کے دوران مختلف پروگراموں کے ذریعے منعقد کیے جانے والے سوراشٹر تمل سنگمم (ایس ٹی ایس) کا مقصد سوراشٹر اور تمل ناڈو کے درمیان پرانے رشتوں اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔ ایس ٹی ایس ایک اور اہم سنگ میل واقعہ ہے ،جو حکومت ہند کے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ای بی ایس بی) اقدام کے تحت منعقد ہونے والے پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پہل کا مقصد، عزت مآب ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی رہنمائی میں، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جوڑی کے تصور کے ذریعے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان تعامل کو بڑھانا اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ جوڑی والی ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے زبان، ادب، کھانا، تہوار، ثقافتی تقریبات، سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مصروفیات انجام دیتی ہیں۔
سوراشٹرا تمل سنگمم کاشی تمل سمگم کے مکمل تسلسل میں ہے، جو پچھلے سال وارانسی میں ہوا تھا، جس میں ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ''امرت کال میں ہماری قراردادیں اتحاد سے پوری ہوں گی۔ پورے ملک کی اجتماعی کوششیں" اور کاشی تمل سنگم کے مثبت نتائج کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
'سوراشٹرا تمل سنگمم' پہل کا مقصد تمل ناڈو میں رہنے والی سوراشٹر برادری کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ یہ تمل ناڈو میں سوراشٹرسے تعلق رکھنے والے گجرات میں اپنے بھائیوں سے جڑنے اور اپنی مشترکہ روایات اور اقدار کو منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش م۔ ق ر
U-4274
(Release ID: 1917850)
Visitor Counter : 104