قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا کل منی پور میں ’’شمال مشرقی خطہ کی قبائلی مصنوعات کے فروغ (پی ٹی پی-این ای آر) کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹک ڈیولپمنٹ‘‘ اسکیم کا آغاز کریں گے
اس اسکیم میں قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو مضبوط کرکے شمال مشرق میں قبائلی ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کا تصور کیا گیا ہے
Posted On:
17 APR 2023 6:02PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے کے درج فہرست قبائل کے فائدے کے لیے ایک نئی اسکیم ’’شمال مشرقی خطہ کی قبائلی مصنوعات کے فروغ (پی ٹی پی-این ای آر) کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹک ڈیولپمنٹ‘‘ متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کا وژن ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں سے قبائلی مصنوعات کی خریداری، لاجسٹک اور مارکیٹنگ میں کارکردگی میں اضافہ کے ذریعے قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو تقویت دی جائے۔ یہ اسکیم اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کی ریاستوں میں نافذ ہوگی۔
قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا، اس اسکیم کا آغاز 18.04.2023 کو کوننگ ممانگ، امپھال، منی پور کے ایم ایس ایف ڈی ایس آڈیٹوریم میں منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ اور دیگر معززین کی موجودگی میں کریں گے۔
پی ٹی پی-این ای آر اسکیم قبائلی کاریگروں کو انکیوبیشن سپورٹ، ایگریگیشن، اسکل اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، فراہمی اور خریداری، مارکیٹنگ، نقل و حمل اور تشہیر کے توسط سے پچھلے اور اگلے روابط کی فراہمی کے ذریعے آمدنی بڑھانے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔ اس اسکیم کے ایک حصے کے طور پر، 18 اپریل 2023 سے شروعات کرتے ہوئے شمال مشرقی خطہ کے متعدد ضلعوں میں اپریل سے مئی 2023 کے دوران 68 قبائلی کاریگروں کے میلے (ٹی اے ایم) منعقد کرکے شمال مشرقی خطے کے قبائلی کاریگروں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت کے ماتحت نوڈل ایجنسی، ٹرائی فیڈ قبائلی لوگوں کی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4205
(Release ID: 1917441)
Visitor Counter : 142