امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز پہلی بار، 18 اپریل 2023 کو ممبئی میں متعلقین اور صارفین کے کمیشن کے ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق صارفین کی شکایات پر تبادلہ خیال کرے گا
صارفین کے کمیشن میں درج کل معاملوں میں سے تقریباً 10 فیصد معاملے ریئل اسٹیٹ کے ہوتے ہیں
Posted On:
17 APR 2023 1:38PM by PIB Delhi
صارفین کے زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کی پچھلی کوششوں کی شاندار کامیابی کے بعد، محکمہ برائے امور صارفین، حکومت ہند، اب 18 اپریل 2023 کو ممبئی میں ’’رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق شکایات کا مؤثر طریقے سے ازالہ کیسے کریں‘‘ کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ کانفرنس کا اہتمام حکومت مہاراشٹر کے اشتراک سے کیا جائے گا۔
دراصل، صارفین کے کمیشن میں درج کل معاملوں میں سے تقریباً 10 فیصد معاملے رئیل اسٹیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کمیشن کے قیام سے لے کر اب تک، صارفین کی جانب سے مختلف صارف کمیشنوں میں 2,30,517 معاملے درج کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 1,76,895 معاملے نمٹائے جا چکے ہیں اور 53,622 معاملے زیر التوا ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کے لیے آر ای آر اے اور این سی ایل ٹی جیسے الگ الگ ٹربیونلز کے باوجود، مختلف صارفین کے کمیشنوں میں زیر التواء معاملوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ محکمہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
ہاؤسنگ سیکٹر میں قانونی چارہ جوئی کو کم کرنے کے لیے کچھ اہم شعبے جن کا کانفرنس میں احاطہ کیا جائے گا وہ ترتیب وار پالیسی سے متعلق مداخلتیں ہوں گی۔ اس سلسلے میں، صارفین کے کمیشنوں میں دائر کیے گئے معاملوں کا تجزیہ کیا جائے گا اور ان اہم عوامل کی نشاندہی کی جائے گی جن کے نتیجے میں صارفین کے معاملے سامنے آتے ہیں اور انہیں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، خاص طور پر ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق معاملوں کو نمٹانے کے لیے آر ای آر اے جیسی الگ اتھارٹی ہونے کے باوجود صارفین کے کمیشن کے سامنے زیادہ تعداد میں معاملے کیوں دائر کیے جاتے ہیں، اس پر بھی بات کی جائے گی۔ دریں اثنا، ہاؤسنگ سیکٹر کے معاملوں کو مؤثر اور تیز رفتار طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاستی/ضلع صارفین کمیشنوں کی طرف سے 12.11.2022 کو منعقدہ قومی لوک عدالت اور 16 دسمبر 2022 کو ’’گراہک مدھیستھتا سمادھان‘‘ کے ذریعے زیر التواء معاملوں کو نمٹانے کا مثالی نتیجہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، محکمہ نے اس سے قبل صارفین اور انشورنس سیکٹر پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا تاکہ صارفین کے کمیشن میں بیمہ کے معاملوں میں متعلقین کی مشاورت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
سکریٹری، محکمہ امور صارفین، حکومت ہند اس کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ قومی کمیشن کے اراکین، مہاراشٹر، اتر پردیش، دہلی، ہریانہ، چندی گڑھ اور گجرات کے ریاستی کمیشنوں کے صدور، آر ای آر اے اپیلیٹ ٹریبونل مہاراشٹر کے صدر، دہلی اور مہاراشٹر کے آر ای آر اے کے چیئرمین، دہلی، بنگلورو، تھانے، پونے، رائے گڑھ، اور چندی گڑھ کے ضلعی کمیشنوں کے صدور، اور ایم او ایچ یو اے، آر ای آر اے، آئی بی بی آئی، حکومت مہاراشٹر، اے ایس سی آئی کے نمائندے، اور تمام وی سی او اور بلڈرز برادری کے نمائندوں کے بھی کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
صارفین کے امور کا محکمہ صارفین کے کمیشنوں میں زیر التوا معاملوں کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے ذریعے مقرر کردہ ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں محکمہ نے صارفین کے کمیشن میں زیر التواء معاملوں کو کم کرنے کے لیے بہت سی مہم چلائی ہیں کا شکار ہے اور متعدد بار اس مسئلے کو حل کر چکا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4193
(Release ID: 1917356)
Visitor Counter : 143