وزارت دفاع
اختراع اور تحقیق کے توسط سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کو بااختیار بنانا ، اہلیت حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے:اُدے پور میں ایک پروگرام کے دوران نوجوانوں سے رکشا منتری کا خطاب
’’سرکار محفوظ مضبوط اور آتم نربھر ’نیا بھارت‘بنانے کے لئے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے‘‘
’’ہندوستان میں اب تقریباًایک لاکھ اسٹارٹ –اَپس اور 100سے زیادہ یونیکارن ہیں، یہ اسٹارٹ-اَپس پر مبنی اختراعاتی ایکوسسٹم کی کامیابی کا ثبوت ہے
جناب راجناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے ہندوستانی روایتوں، اقدار اور ثقافت کو اپنے اندر اُتارنے پر بھی توجہ دینے پر زور دیا اور اسے کرداری ترقی کا ایک لازمی پہلو قرار دیا
Posted On:
15 APR 2023 1:26PM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راجناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کو بااختیار بنانے کے لئے نئے خیالات کے ساتھ آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان ہندوستان کو محفوظ ، مضبوط اور آتم نر بھربنانے کے سرکار کی کوششوں میں مدد کریں۔ رکشامنتری 15اپریل 2023 کو اُدے پور میں جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ (ڈیمڈ-ٹو-بی-یونیورسٹی)کی 16ویں تقسیم اسناد تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ آنے والے وقت میں تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کو اور زیادہ بلندیوں پر لے جانے کے لئے نوجوانوں سے کچھ نیا کرنے، تحقیق کرنے اور محنت کرکے اس شعبے میں آگے بڑھنے پر اصرار کیا۔
جناب راجناتھ سنگھ نے تسلیم کیا کہ نوجوانوں کے پاس تخلیق ، تعلیم اور تبدیلی لانے کی ایک غیر معمولی طاقت ہے اور سرکار انہیں یکساں مواقع فراہم کررہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ’نیو انڈیا‘ کا خواب جلد ہی تعبیر آشنا ہوسکے۔انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 سمیت نوجوانوں کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا ، جو مجموعی تعلیم پر مرکوز ہے اور علم و صلاحیت پر یکساں زور دیتے ہیں۔ انہوں نے آیوشمان بھارت، فٹ انڈیا آندولن جیسی مہموں کا ذکر کیا ، جس کا مقصد صحت، تعلیم اور باہنر ورک فورس تیار کرنا ہے۔
رکشامنتری نے قومی سلامتی میں نوجوانوں کے ذریعے تعاون دینے کے بارے میں وزارت دفاع کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اینوویشن فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)پہل کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، جس میں مسلح فورسز دفاع کی عوامی سیکٹر کی اکائیاں ، ہندوستانی ساحلی محافظ اور نیم فوجی دستے عام لوگوں سے اپنے مسئلے کا حل پوچھتے ہیں۔
جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ’’مسئلے کو حل کرنےکے دوطریقے ہیں، ایک ہے ٹینڈر جاری کرنا اور کسی غیر ملکی کمپنی کے ذریعے اس کا حل نکالنا، دوسرا پرجوش نوجوانوں کے سامنے مسائل کو رکھنا ، جو ملک کی آبادی کا 65 فیصد سے زیاد ہ ہیں۔ یہی آئی ڈی ای ایکس کے پیچھے کا وژن ہے۔ اس کے لانچ ہونے کے بعد سے محض پانچ برسوں میں ہمیں حوصلہ افزاء ردعمل ملا ہے۔ ہم پہلے ہی 9عدد ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ-اپ چیلنج لانچ کرچکے ہیں۔ نوجوانوں نے کئی مسئلوں کو سلجھانے میں مدد کی ہے۔ ہم نہ صرف نوجوانوں کے خیالات کو اپناتے ہیں، بلکہ انہیں سرمایہ کاروں سے جوڑ کر اور امداد دے کر آگے بڑھاتے ہیں۔‘‘
رکشا منتری نے نوجوانوں میں تجارتی ذہنیت کو بڑھاوا دینے کے لئے شروع کی گئی پہلوں کے بارے میں بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کے لئے وینچر کیپٹل فنڈنگ کی تہذیب وضع کی گئی ہے، جو ابتدائی سطح پر اُن کی مدد کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ملک میں یونیکارن کی تعداد 9-8سال میں چار یا پانچ سے بڑھ کر 100کو پارکرگئی ہے۔پچھلے کچھ برسوں میں تقریباً ایک لاکھ اسٹارٹ –اپس تیار ہوئے ہیں۔ یہ اسٹارٹ –اپ پر مبنی ایکو سسٹم کی کامیابی کا ایک بڑا ثبوت ہے۔‘‘
جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ خواہ وہ معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی ہو یاپھرصحت یاد فاع، ہندوستان جو پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے وہ حال کے برسوں میں ایک مضبوط ملک کے شکل میں ابھرا ہے اور 2027 تک خود کو اعلیٰ تین معیشتوں میں شامل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا’’ہندوستان اپنے نوجوانوں کی طاقت پر نئے خواب دیکھ رہا ہے اور نئے ہدف مقرر کررہا ہے۔ہم ہندوستان کو سب سے مضبوط ممالک میں سے ایک بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارے توانائی سے بھرپور نوجوان اس عہد کو تعبیر آشنا کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔‘‘
رکشامنتری نے طلباء کو ہندوستانی روایتوں ، قدروں اور ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور یکساں توجہ دینے کے لئے متحرک کیا۔ انہوں نے اسے کرداری ترقی کا ایک لازمی پہلو قرار دیا۔ انہوں نے ان سے سوامی وویکا نند ، مہاتما گاندھی اور رویندر ناتھ ٹیگور جیسی عظیم شخصیتوں سے تحریک لینے پر اصرار کیا، جنہوں نے سماجی قدروں کا آگے رکھا۔ انہوں نے کہا یہ اقدار ہندوستان کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جناب راجناتھ سنگھ نے کسی بھی کام کو حاصل کرنے کے لئے مضبوط قوت ارادی کی اہمیت کو اجاگر کیا ، اس بات پر زور دیا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں ہی زندگی کا حصہ ہے اور کسی بھی اُتار چڑھاؤ سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ کوٹہ میں آئی آئی ٹی اور این ای ای ٹی کے امیدواروں کے ذریعے خود کشی کی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے طلبا ء سے کہا کہ یاد رکھیں کوئی بھی ہدف یا خواب زندگی سے بڑا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بچہ ایسا سخت قدم اٹھاتا ہے تو یہ سماج کی اجتماعی ناکامی ہے۔انہوں نے تمام رشتہ داروں اور اساتذہ ، سرپرستوں اور دوستوں سے اصرار کیا کہ وہ کبھی بھی بچوں کو ان کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر نہ تولیں، بلکہ ان کی محنت کی بنیاد پر ان کا تجزیہ کریں۔
رکشا منتری نے بدلتے وقت کے عین مطابق جدید ترین تکنیکوں کو اپنانے کے لئے تعلیم، ادب، تہذیب اور تاریخ کے شعبوں میں مختلف اسکیموں کو لاگو کرکے قوم کی مجموعی ترقی میں تعاون دینے کے لئے ودیا پیٹھ کی ستائش کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کمپلیکس میں مشہور راجپوت جنگجو اور میواڑ کے راجہ مہارانا پرتاپ کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصب مجسمہ نہ صرف آنے والی نسلوں کو تعلیم کے توسط سے قومی تعمیر میں تعاون دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا، بلکہ ان کے دلوں میں حب الوطنی اور قومی جذبہ بھی پیدا کرے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4141)
(Release ID: 1916952)
Visitor Counter : 136