وزارت خزانہ
جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے تحت جی 20 ممالک کے وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی)کی دوسری میٹنگ اختتام پذیر
Posted On:
14 APR 2023 9:10AM by PIB Delhi
جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے تحت جی 20 ممالک کے وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں(ایف ایم سی بی جی) کی دوسری میٹنگ 13-12 اپریل 2023 کو عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک گروپ کی 2023 کی بہاریہ میٹنگ کے دوران منعقد کی گئی۔مرکزی وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مشترکہ طور سے اس میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں جی20 کے ممبر ممالک ، 13مدعو ممالک اور مختلف عالمی و علاقائی اداروں کے تقریباً 350 نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ میٹنگ تین سیشن میں منعقد کی گئی، جس میں عالمی اقتصادیات ، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ، مستحکم مالیات، مالیاتی سیکٹر، مالیاتی شمولیت اور بین الاقوامی ٹیکس کاری جیسے موضوعات شامل تھے۔اس ایف ایم سی بی جی میٹنگ کا ہدف جی 20 فائننس ٹریک کے مختلف دائرہ کار کے ذریعے ان دین داریوں پر کی گئی پیش رفت کے بارے میں غورو خوض کرنا تھا، جنہیں فروری میں منعقد جی 20 ایف ایم سی بی جی صدارت کے اختصار اور نتائج دستاویز میں وزراء اور گورنروں کے ذریعے سونپا گیا تھا اور اس کی آگے کی راہ کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنا تھا۔
عالمی معیشت اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ سے متعلق سیشن کے دوران ممبران نے یوکرین میں جنگ، غذا و توانائی تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی اور مالی استحکام کے حال کے جوکھموں سمیت مختلف عالمی اقتصادی اندازوں سے جڑے اہم چیلنجوں پر بات چیت کی۔تمام ممبروں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ جی 20 عالمی اقتصادی اصلاح کے لئے ایک موافق ماحول کو بڑھاوا دینے پر ایک ساجھا سمجھ بنانے میں تعاون دے سکتا ہے اور سب سے کمزور ممالک اور آبادی کے سب سے کمزور فرقوں کو مناسب طور سے محفوظ کیا جانا یقینی بنا سکتا ہے۔
وزراء اور گورنروں نے ایم ڈی بی کے آزاد پینل کی پونجی مناسبیت ڈھانچے (سی اے ایف) سے متعلق سفارشوں کے نفاذ کی سمت میں ہوئی پیش رفت پر بات چیت کی۔ انہوں ’’کثیر فریقی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی ) کو مضبوط کرنے‘‘ کے متعلق حال ہی میں تشکیل جی 20 ماہرین کے گروپ سے اپنی توقعات کو بھی ساجھا کیا۔ قرض سے متعلق ایجنڈے میں کم آمدنی والے اور کمزور مثبت آمدنی والے ممالک کے بڑھتے قرض بحران کو دور کرنے کے لئے کثیر فریقی اشتراک کو مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزراء اور گورنروں ساجھا فریم ورک کے تحت اور اس سے پرے چل رہی قرض سے متعلق تجاویز کو تیزی سے پورا کرنے کی ضرورت کو دوہرایا۔ بات چیت میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ پونجی بہاؤ پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں کے اثر کو بھی شامل کیا گیا۔
مستحکم مالیات ، مالیاتی سیکٹر اور مالیاتی شمولیت پر منعقد دوسرے سیشن کے دوران، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے وسائل جٹانے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے نجی مالی بہاؤ کو متحرک کرنے میں کثیر فریقی مالیاتی اداروں کا رول اور سماجی اثرات سے متعلق سرمایہ کاری آلات کو وسیع طور سے اپنائے جانے کو حوصلہ دینے اور انہیں آگے بڑھانے میں جی20 کے رول پر غورو خوض ہوا۔ ممبروں نے کرپٹو –اثاثہ سے متعلق ایکو سسٹم کے ذریعے پیدا شدہ وسیع اقتصادی اور مالی چیلنجوں پر بھی صلاح و مشورہ کیا اور خاص طور سے ابھرتے بازاروں اور ترقی پذیر معیشتوں (ای ام ڈی ای)کے جوکھموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرپٹو-اثاثہ کے لئے امکانی عالمی پالیسی جاتی رد عمل کے بارے میں بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ مالی شمولیت کے معاملے میں، مالی شمولیت اور پیداواری فائدہ کے لئے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر (ڈی پی آئی ) کا فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ورزراء اور گورنروں نے 2023 مالیاتی شمولیت ایکشن پلان(ایف آئی اے پی)کے فروغ پر بھی نظریے کو ساجھا کیا۔
بین الاقوامی ٹیکس کاری کے متعلق تیسرے سیشن میں دو ستونوں پر مبنی بین الاقوامی ٹیکس پیکیج کے مؤثر نفاذ اور انہیں وسیع طور سے اپنانے کی سمت میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر غورو خوض کیا گیا۔وزراء نے ٹیکس سے متعلق شفافیت بڑھانے کی عالمی کوششوں میں جی 20 کے تکمیلی بننے کے بارے میں مشورے ساجھا کیے۔
جی 20 ایف ایم سی بی جی سیشن کے دوران، اعلیٰ سطحی معاون پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔ 12 اپریل 2023 کو گلوبل ساورین ڈیٹ راؤنڈ ٹیبل (جی ایس ڈی آر)کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی، جس کی مشترکہ صدارت عزت مآب وزیر مالیات، آئی ایم ایف کے ایم ڈی اور عالمی بینک کے صدر نے کی۔ میٹنگ میں موجودہ عالمی قرض کے پس منظر اور قرضہ جات تشکیل نو میں موجودہ چیلنجوں کو حل کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد ایک پریس بیان جاری کیا گیا اور اسے
https://www.imf.org/en/News/Articles/2023/04/12/pr23117-global-sovereign-debt-roundtable-cochairs-press-stmt.
پر دیکھا جاسکتا ہے۔
جی20 ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ سے قبل ، جی 20 مالیات اور سینٹرل بینک کے نمائندوں12 اپریل 2023 کو اہم ایم ڈی بی کے ساتھ ملاقات کی، جس میں ایم ڈی بی کے سی اے ایف کے جی 20 آزاد پینل کی سفارشوں پر عمل آوری کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ یہ اَپ ڈیٹ سی اے ایف پر جی 20 کا روڈ میپ تیار کرنے میں تعاون دیں گے، جو جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے تحت فائننس ٹریک کے اہم دین داروں میں سے ایک ہوگا۔
جی 20 ایف ایم سی بی جی کی دوسری میٹنگ کے دوران حاصل کی گئی پیش رفت کو جی 20 ایف ایم سی بی جی کی تیسری میٹنگ کے دوران بات چیت میں مطلع کیا جائے گا۔ یہ تیسری میٹنگ جولائی 2023 میں ہندوستان کے گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی اور بعد میں 9-8 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں لیڈروں کا چوٹی اجلاس منعقد ہوگا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4110)
(Release ID: 1916579)
Visitor Counter : 347