صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ویساکھی، ویشو، رونگالی بیہو، نب برش، ویساکھڈی اور پوتھاندو پیراپو کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 13 APR 2023 5:42PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 14 اور 15 اپریل 2023 کو منائے جانے والے ویساکھی، ویشو، رونگالی بیہو، نب برش، ویساکھڈی اور پوتھاندو-پیراپو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-

”ویساکھی، ویشو، رونگالی بیہو، نب برش، ویساکھڈی اور پوتھاندو پیراپو کے مبارک موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

یہ کسانوں کے تہوار، جو ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں منائے جاتے ہیں، ہندوستان کے بھر پور ثقافتی ورثے اور تنوع کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ یہ تہوار خوشی، خوشحالی اور ترقی کا جشن ہیں جو ہمارے انّ داتا کسانوں کی محنت کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ تہوار ان کی محنت کا احترام کرنے کا موقع بھی ہیں۔

میری خواہش ہے کہ یہ خوشی کے تہوار ہمیں اپنی قوم کی ترقی میں اپنا تعاون کرنے اور اپنے ہم وطنوں کے درمیان ہم آہنگی کا جذبہ پھیلانے کی ترغیب دیں۔“

 

ہندی میں صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

13-04-2023

U: 4080



(Release ID: 1916331) Visitor Counter : 93