سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

دہرادون میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم جو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی اعلیٰ تحقیقی لیباریٹریوں میں سے ایک ہے، تیرہ سے انیس اپریل تک ون ویک ون لیب (او ڈبلیو او ایل) مہم کا آغاز کررہا ہے


یہ مہم چودہ اپریل کو دہرادون میں اس کے کیمپس میں سی ایس آئی آر۔ آئی آئی پی کے 64 ویں یوم تاسیس کے ساتھ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کی تقریبات کو نمایاں طور پر نشان زد کرتی ہے

یاد رہے کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 6 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ہندوستان میں تمام 37 سی ایس آئی آر لیبز کو ان کے متعلقہ شعبوں میں  تحقیق اور اختراع کے عالمی مراکز میں تبدیل کردیا جائے گا

یہ ہر یکے بعد دیگرے ہفتے میں ہر لیباریٹری کی میراث خصوصی اختراعات اور تکنیکی کامیابوں کو ظاہر کرنے کی مہم ہے

Posted On: 12 APR 2023 2:07PM by PIB Delhi

دہرادون میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم ، جو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی اعلیٰ تحقیقی لیباریٹریوں میں سے ایک ہے ، 13 سے 19 اپریل تک اپنی ون ویک ون لیب (او ڈبلیو او ایل) مہم کا آغاز کررہا ہے۔ نئی دہلی میں 13اپریل کو افتتاحی تقریب اور  کرٹین ریزر کے ساتھ شروع ہونے والی اس ہفتے بھر کی مہم کے دوران مختلف انٹرایکٹوپراگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ مہم چودہ اپریل کو دہرادون میں اس کے کیمپس میں سی ایس آئی آر۔ آئی آئی پی کے 64 ویں یوم تاسیس کے ساتھ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کی تقریبات کو نمایاں طور پر نشان زد کرتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ اسی دن اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کی میزبانی کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ ہماری ٹیکنالوجیز کے آئیڈیا نیوکلیشن سے لے کر صنعت میں اس کے نفاذ تک کے ترقیاتی سفر کو ظاہر کیا جا سکے۔  یہ تقریب ہندوستانی صنعت کے نئے تناظر اور سی ایس آئی آر۔ آئی آئی پی سے ان کی توقعات کو سمجھنے پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔

یہیاد کیا جا سکتا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی  (آزادانہ چارج)؛  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛  پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا  کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 6 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ہندوستان میں تمام 37 سی ایس آئی آر لیبز کو تحقیق اور اختراع کے عالمی مراکز میں ان کے مہارت کے متعلقہ شعبوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مئی 2014 سے تمام سائنسی کوششوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال اور مسلسل حمایت کے ساتھ، ہندوستان سائنس، ٹیکنالوجی، اختراع (ایس ٹی آئی ) ایکو سسٹم میں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ملک بھر میں پھیلی 37 سی ایس آئی آر (کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ) لیبز میں سے ہر ایک کام کے ایک مختلف خصوصی شعبے کے لیے وقف ہے اور ’ایک ہفتہ، ایک لیب‘ مہم ۔   اس کے ذریعہ کئے جانے والے کام کو ظاہر کرنے کے لئے ہر ایک کو ایک موقع فراہم کرے گی- تاکہ دوسرے اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اسٹیک ہولڈر اس کے بارے میں جان سکیں۔

دہرادون میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ایونٹ(اے) فیول ٹیسٹنگ لیبارٹری،(بی) اپ اسٹریم لیبارٹری، اور(سی)ڈی 4-میتھانول ڈیموسٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا مشاہدہ کرے گا۔  یہ 'جگیاسا' پروگرام کے ذریعے 15 اپریل کو اسکول سے نوجوان اور روشن ذہنوں تک پہنچے گا، جہاں طلباء سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کے سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اس تقریب میں سابق طلباء کی میٹنگ کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا جو تیل اور گیس کی صنعت میں چیلنجوں اور مواقع اور سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کے ساتھ تربیتیافتہ اور منسلک صنعت کے افراد کے ساتھ صاف اور پائیدار توانائی کے لیے مستقبل کی تحقیق کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔  سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی راجا جی نیشنل پارک سے متصل ہے اور اس کے چاروں طرف ایک وسیع چائے کے باغ کے ساتھ سرسبز و شاداب درخت ہیں۔  کیمپس پرندوں اور تتلیوں کی 100 سے زیادہ اقسام کی رہنے کی جگہ ہے۔

نیچر واک @ سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کا منصوبہ 16 اپریل کو بنایا گیا ہے اور یہ شرکاء کو فطرت میں غرق ہونے اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔  اس کے بعد، سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کیمپس میں پانی کے تحفظ اور زمینی پانی کو بھرنے کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔  پائیدار ایندھن کے  دل صاف ٹی ایم  برانڈ کے اجراء پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان اور صنعت میں پائیدار ہوا بازی کا اجلاس 17 اپریل کو طے شدہ ہے، جس کے بعد مخصوص تکنیکی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیےسی ایس آئی آر۔آئی آئی پی اور صنعت کے مختلف شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دیہی شعبے کے لیے ہمارے اقدامات اور اختراعات کو ظاہر کرنے کے لیے، ایک متوازی تقریب گرام چوپال، بجری کوٹ گاؤں، چمپاوت، اتراکھنڈ میں منعقد کی گئی ہے۔  یہ پروگرام گاؤں کے نمائندوں/مقامی اداروں اور سی ایس آئی آر۔آئی آئی پی کے سائنسدانوں کے درمیان بات چیت کا مشاہدہ کرے گا اور انہیں توانائی کے تحفظ کے طریقوں سے متعلق پروگراموں سے آگاہ کرے گا۔

ایم ایس ایم ای میٹ اینڈ پین سی ایس آئی آر ۔تعاون 18 اپریل 2023 کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ معزز ایم ایس ایم ای  شراکت داروں تک ہماری رسائی کو ظاہر کیا جا سکے اور ہماری انٹرا سی ایس آئی آر تعاونی تحقیق کی نمائش کی جا سکے۔

 مہم کا اختتام اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے ساتھ ہوگا، جس میں اتراکھنڈ کی مجموعی ترقی کے لیےسی ایس آئی آر۔آئی آئی پی  کی پیشکشوں اور 19 اپریل کو اختتامی تقریب کے بارے میں تفصیلی ذہن سازی ہوگی۔

*****

 

 

U.No:4026

ش ح۔ا م۔س ا



(Release ID: 1915985) Visitor Counter : 85