وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے 3 ماہ کی طویل مہم کے دوران  پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور  پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت اندراج کو بڑھانے کے لیے 10 مرکزی وزارتوں/محکموں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 12 APR 2023 3:37PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے گرام پنچایت کی سطح پر چھوٹی بیمہ  اسکیموں جیسے کہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے تحت کوریج کو بڑھانے کے لیے آج دس (10) مرکزی وزارتوں/محکموں  یعنی وزارت محنت اور روزگار، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور، پنچایتی راج کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، کانوں کی وزارت، وزارت کوئلہ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ یکم اپریل 2023 سے 30 جون 2023 تک چلنے والی اس 3 ماہ کی مہم کے دوران ملک کے تمام اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جوشی نے متعلقہ وزارتوں/محکموں کو ان دونوں چھوٹی بیمہ اسکیموں کے تحت سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ارکان، آنگن واڑی کارکنوں، ہیلتھ ورکرز، سینیٹری ورکرز، کان ورکرز، تمام غیر منظم مزدوروں، گلیوں کے دکانداروں، شہری بلدیاتی اداروں کے عملے کے کارکنوں، منریگا کارکنوں، اور پی ایم کسان کے مستفیدین  وغیرہ کی زیادہ سے زیادہ کوریج کی تاکید کی۔ ڈاکٹر جوشی نے وزارتوں/محکموں سے اس بات کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تعاون بھی طلب کیا کہ یہ مہم زیادہ سے زیادہ اہل مستفیدین تک پہنچ جائے۔

پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے بارے میں

پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کا مقصد شہریوں کو، خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو، سماجی تحفظ کے حصے کے طور پر زندگی کا اور حادثاتی بیمہ فراہم کرنا ہے۔ پی ایم جے جے بی وائی کسی بھی وجہ سے موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کرتا ہے، جبکہ پی ایم ایس بی وائی موت یا مستقل معذوری کے لیے 2 لاکھ روپے اور جزوی معذوری کی صورت میں 1 لاکھ روپے کا حادثاتی بیمہ فراہم کرتا ہے۔ دونوں اسکیمیں ایسے حالات میں سبسکرائبرز اور/یا ان کے خاندانوں کو انتہائی ضروری مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4028


(Release ID: 1915897) Visitor Counter : 139