وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ12اپریل کو نئی دہلی میں دفاعی مالیات و معاشیات پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
11 APR 2023 3:42PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 12اپریل کو نئی دہلی میں دفاعی مالیات اور معاشیات پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتا ح کریں گے۔ وزارت دفاع (مالیات)کے ذریعے منعقد یہ اجلاس عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے تحفظ سے متعلق چیلنجوں اور پالیسیوں کے پس منظر میں دفاعی مالیات و معاشیات کے بارے میں خیالات و تجربات ساجھا کرتے ہوئے باوقار پالیسی سازوں،دانشوروں اور ملک و بیرون ملک کے سرکاری حکام کو ایک پلیٹ فارم پرلائے گا۔اس اجلاس میں متحدہ ریاست امریکہ ، یونائیٹڈ کنگڈم، جاپان، آسٹریلیا، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور کینیا کے نمائندے حصہ لیں گے۔
اس اجلاس کا مقصد مختلف شرکاء کے مابین مکالمہ و تعاون کو بڑھاوا دینا اور زیادہ سے زیادہ مالی وسائل و دفاعی بجٹ کی مؤثر عمل آوری کے ساتھ ملک کی دفاعی تیاری میں تعاون دینا ہے۔ اس کا مقصد دفاعی مالیات و معاشیات سے متعلق عالمی بحثوں میں حصہ لینا اور اس موضوع پر ایک مستقل خاکے کو تجویز کرنا ہے۔
اس اجلاس کا ہدف مختلف ممالک کے بہترین کام کے نظام ،تجربات اور مہارت کی تشہیر کرنا اور عالمی معیارات کے عین مطابق ہندوستانی پس منظر میں ان تمام عمل کو شامل کرنا ہے۔ یہ اجلاس دفاعی سیکٹر میں سودیشی کرن اور خود کفالت کی سمت میں چل رہی سرکار کی کوششوں کی حمایت کرنے اور انقلابی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے دفاعی مالیات و معیشت کے شعبے میں غیر ملکی حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور عالمی لیڈروں کے ساتھ تعاون کی بھی توقع کرتا ہے۔
اس اجلاس میں مختلف ایشوز پر غورو خوض کیا جائے گا، ان میں وسائل کی کامیاب اور مؤثر تخصیص و استعمال اور کفایتی لاگت کے ذریعے لاجسٹکس کے انتظام سمیت دفاعی مالیات و معیشت کے موجودہ چیلنجوں اور مواقع سے جڑے ایشوز شامل ہوں گے۔اس اجلاس میں شرکاء دنیا بھر میں دفاعی تحویل سے متعلق مالیات و معاشیات کے مختلف ماڈلوں و کام کے نظام کے ساتھ ساتھ دفاعی تحقیق و ترقی میں جدید ترین ترقی و اختراعات پر بھی صلاح و مشورہ کریں گے۔
اس کے علاوہ اس اجلاس میں دفاع کے شعبے میں انسانی وسائل کے نظم سے متعلق اعلیٰ ترین روایتوں پر خیالات کا تبادلہ ہوگا، جس میں دفاعی ملازمین کی تنخواہ، پنشن وفلاح سے متعلق سے ایشوز اور دفاعی ایکو سسٹم کے اندر نگرانی سسٹم کا رول و کام شامل ہیں۔ اس اجلاس کے بارے میں زیادہ معلومات ویب سائٹ پر https://cgda.nic.in/ICDFE دیکھی جاسکتی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 3991)
(Release ID: 1915733)
Visitor Counter : 129