محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 23-2022 میں نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پر 35.7 لاکھ آسامیوں کا رجسٹریشن


ایک ملین سے زیادہ آجر این سی ایس سے جڑے

Posted On: 11 APR 2023 2:20PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت جاب میچنگ، کریئر کاؤنسلنگ،  پیشہ ورانہ رہنمائی، ہنرمندی کے فروغ کے کورسز، انٹرن شپ وغیر کی معلومات جیسی مختلف قسم کی روزگار سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے قومی روزگار سروس میں تبدیلی کے لیے ایک مشن موڈ پروجیکٹ کے طور پر نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) منصوبے کو نافذ کر رہا ہے۔ این سی ایس کے تحت خدمات آن لائن دستیاب ہیں، جو 2015 میں وزیر اعظم کے ذریعے قوم کو وقف کی گئی تھیں۔

این سی ایس پورٹل نے جولائی، 2015 میں لانچ ہونے کے بعد سے سال 23-2022 کے دوران سب سے زیادہ آسامیاں درج کی ہیں۔ آجروں کے ذریعے سال 23-2022 کے دوران تقریباً 35.7 لاکھ آسامیوں کی اطلاع دی گئی ہے، جب کہ 22-2021 میں تقریباً 13 لاکھ آسامیاں تھیں۔ 23-2022 میں این سی ایس پر آسامیوں کی رپورٹنگ میں 22-2021 کے مقابلے 175 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سال 23-2022 میں بھی 30 اکتوبر، 2022 کو 5.3 لاکھ سے زیادہ کی سب سے زیادہ فعال آسامیاں دیکھی گئیں۔

این سی ایس پر خالی پوسٹنگ میں تمام شعبوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی اور بیمہ سیکٹر  نے 800 فیصد سے زیادہ  کا غیر معمولی اضافہ دکھایا ہے اور 22-2021 میں 2.2 لاکھ آسامیوں کے مقابلے 23-2022 کے دوران 20.8 لاکھ آسامیاں درج کی ہیں۔ آپریشنز اور سپورٹ سیکٹر میں آسامیوں نے بھی 23-2022 میں 3.75 لاکھ آسامیوں کے ساتھ 400 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے، جب کہ 22-2021 میں یہ تعداد 76 ہزار تھی۔ پچھلے سال کے مقابلے سال 23-2022 کے دوران ’ہوٹل، فوڈ سروس اور کیٹرنگ‘، ’مینوفیکچرنگ‘، ’صحت‘، ’تعلیم‘ وغیرہ شعبوں میں آسامیوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

سال 23-2022 کے دوران، این سی ایس پورٹل نے لانچ کے بعد سے ایک ملین سے زیادہ آجروں کو رجسٹریشن کرنے کی سہولت دی ہے۔  سال 23-2022 میں کل رجسٹرڈ آجروں میں سے 8 لاکھ سے زیادہ آجر رجسٹرڈ تھے۔ آجروں کا زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن سروس سیکٹر (6.5 لاکھ) سے ہوا، جس کے بعد مینوفیکچرنگ سیکٹر کے آجروں کا رجسٹریشن ہوا۔

این سی ایس پورٹل پر دستیاب تمام خدمات نوکری چاہنے والوں، آجروں، ٹریننگ فراہم کرنے والوں اور پلیسمنٹ  اداروں سمیت تمام متعلقین کے لیے مفت ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3986


(Release ID: 1915660) Visitor Counter : 121