وزیراعظم کا دفتر
روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 13 اپریل کو سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
11 APR 2023 12:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اپریل 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 71,000 نئے بھرتی ہونے والے افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ان مقررین سے خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی کئے گئے افراد ، حکومت ہند کے تحت، دیگر کے علاوہ ، مختلف عہدوں/ آسامیوں جیسے ٹرین منیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینوگرافر، جونیئر اکاؤنٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹ مین، جے ای/سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسرز، پی اے، ایم ٹی ایس میں شامل ہوں گے۔
نئے شامل کیے گئے تقرری یافتگان کو کرمایوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرری پانے والوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.3979
(Release ID: 1915524)
Visitor Counter : 182
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam