صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال کا دورہ کیا، کووڈ-19 کے انتظام کے لیے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے موک ڈرل کا جائزہ لیا
سبھی سے کووڈ کے مطابق رویے کی پیروی کرنے اور کسی بھی غلط معلومات کو روکنے کی درخواست کی
ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دل چسپی دیکھی گئی ، جہاں وزراء اور اعلیٰ حکام نے سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
10 APR 2023 5:35PM by PIB Delhi
صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ ما نڈویہ نے آج رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال، نئی دہلی کا دورہ کیا تاکہ کووڈ 19 کے انتظام و انسرام کے لیے اسپتال کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کی جارہی فرضی مشق یعنی موک ڈرل کا جائزہ لیا جاسکے۔
ڈاکٹر منسکھ ما نڈویہ کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں، انہیں سہولیات کا دورہ کرتے اور عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے کچھ دن پہلے ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال اور روک تھام اور انتظام و انصرام کی تیاریوں کے لئے ریاستی وزرائے صحت کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی ۔ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں فرضی مشقیں کی جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی وباء، اگر کوئی ہو تو، اس کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ لہذا، سرکاری اور نجی اسپتال آج فرضی مشقیں کر رہے ہیں اور ریاستی وزرائے صحت اپنی اپنی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آر ایم ایل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر ما نڈویہ نے شعبہ جات کے سربراہان اور عملے کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔ انہوں نے کچھ وقت ڈاکٹروں، نرسوں، سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کے سربراہوں کے ساتھ گزارا اور ان کی مفید تجاویز سنیں۔ تجاویز معیاری طبی طریقوں، انفیکشن کنٹرول کے لیے اقدامات، اسپتال کے انتظام، صفائی کے عمل اور مریض پر مرکوز د التزامات سے متعلق تھیں ۔
ملک بھر میں زبردست ردعمل دیکھا گیا، جہاں وزراء اور اعلیٰ حکام نے اسپتالوں اور سہولیات کی تیاریوں اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت نے پہلے ہی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کووڈ-19 کے انتظام کے لیے تمام تیاری رکھیں۔ انہوں نے کسی بھی خوش فہمی کے تئیں محتاط کیا ہے اور ہر ایک پر زور دیا ہے کہ وہ کووڈ کے تئیں مناسب رویے پر عمل کریں۔ ڈاکٹر ما نڈویہ نے ریاستوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی معاملوں کے جحانات کی نگرانی کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور کووڈ-19 اور انفلوئنزا کی جانچ کے لیے خاطر خواہ نمونے بھیجیں۔ اور مثبت نمونوں کی پوری جینوم سیکوینسنگ کو بڑھائیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر اجے شکلا، ڈائرکٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، آر ایم ایل ہاسپٹل، اور صفائی سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3956
(Release ID: 1915427)
Visitor Counter : 142