وزارت آیوش
ہومیو پیتھی کا عالمی دن ہومیو پریوار - سروجن سوستھیا، ایک صحت، ایک خاندان کے ساتھ منایا گیا
ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے - جناب جگدیپ دھنکھر، نائب صدرجمہوریہ ہند
وزارت نے ادویات کے نظام میں تحقیق اور ترقی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ انہیں مزید ثبوت پر مبنی اور موثر بنایا جا سکے - جناب سربانند سونووال
ہومیوپیتھی کے عالمی دن پر سائنسی کنونشن کا مقصد پورے خاندان کی صحت اور تندرستی کے لیے ثبوت پر مبنی ہومیو پیتھک علاج کو فروغ دینا ہے
Posted On:
10 APR 2023 1:51PM by PIB Delhi
مرکزی کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی کی جانب سے آیوش کی وزارت کے تحت آج نئی دہلی میں عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر ایک روزہ سائنسی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنونشن کا موضوع تھا "ہومیو پریوار - سروجن سوستھیا، ایک صحت، ایک خاندان"۔ اس کنونشن کا مقصد پورے خاندان کی صحت اور تندرستی کے لیے شواہد پر مبنی ہومیوپیتھک علاج کو فروغ دینا، ہومیو پیتھک پریکٹیشنرز کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ہومیوپیتھی کو علاج کی پہلی لائن کے طور پر فراہم کیا جا سکے اور ہومیوپیتھی کو گھرانوں میں پسند کے علاج کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔
کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں ہومیوپیتھی کے کردار کی مثال دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہومیوپیتھی نے اس وبائی مرض سے لڑنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو 'دنیا کا دواخانہ' کہا جاتا ہے اور اس کا تمام سہرا معیار کی یقین دہانی کے لئے ہندوستان کے عزم کو جاتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آیوش کی وزارت کی طرف سے آیوش نظام طب کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے کئی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزارت نظاموں میں دوا کو مزید ثبوت پر مبنی اور موثر بنانے کے لیے تحقیق اور ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ آیوش کی وزارت نے ہومیوپیتھی میں معیاری تحقیق کو تعاون دینےکے لیے اپنے بجٹ میں مختص رقم میں اضافہ کیا ہے اور صحت عامہ، وبائی امراض، آؤٹ پیشنٹ پر مبنی تحقیق یا ہسپتال پر مبنی ترتیری نگہداشت کی تحقیق میں سی سی آر ایچ کے ذریعے کیے گئے اچھے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہومیوپیتھک برادری پر زور دیا کہ وہ ہومیوپیتھی کی بہتری کے لیے کیے گئے اچھے کام کو جاری رکھیں، چاہے وہ کلینیکل پریکٹس ہو، تدریس ہو یا تحقیق۔
آیوش، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی نے کہا کہ ہمیں احتیاطی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بیماریوں کی جلد تشخیص اور علاج کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کئی سالوں میں سی سی آر ایچ کی سرگرمیوں اور کامیابیوں نے عوامی رسائی کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد 'ہومیوپیتھی کی ترقی میں پالیسی کے پہلوؤں' پر ایک سیشن ہوا، جس کی صدارت جناب سربانند سونووال اور ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی اور ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی وزارت نے کی۔ مقررین میں جناب اجیت ایم شرن، سابق سکریٹری، وزارت آیوش، راہول شرما، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش اور ڈاکٹر سنگیتا دوگل، مشیر (ہومیو پیتھی)، وزارت آیوش شامل تھے۔ انہوں نے 'ہومیوپیتھک ریسرچ، ایجوکیشن اینڈ ٹریٹمنٹ اسٹریٹجی'، 'ہومیوپیتھی ان پبلک ہیلتھ' اور 'فارماکو ویجیلنس' جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
سی سی آر ایچ اور محکمہ ہومیوپیتھی، حکومت کیرالہ کے ساتھ بھی ایک معاہدے کا تبادلہ کیا گیا تاکہ کووڈ-19 میں آرسینکم البم کے امیونولوجیکل ردعمل کے بارے میں کلینیکل ٹرائلز کا انعقاد کیا جاسکے۔ سی سی آر ایچ نے 70 ریاستی/نیشنل ہومیو پیتھک میڈیکل کالجوں کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تاکہ ہومیو پیتھک تعلیم کو بڑے پیمانے پر رسائی فراہم کی جا سکے اور تعلیم کو تحقیق سے جوڑا جا سکے۔اس کے بعد ہومیوپیتھی (ایس ٹی ایس ایچ) میں 134 سی سی آر ایچ شارٹ ٹرم اسکالرشپ جیتنے والوں اور 07 ایم ڈی اسکالرشپ کے فاتحین کو مبارکباد دی گئی۔
نائب صدر جمہوریہ نے تقریب کے دوران 9 سی سی آر ایچ 9 اشاعتیں بھی جاری کیں۔ دو دستاویزی فلمیں اور ایک ویب پورٹل سی سی آر ایچ ای لائبریری کنسورشیم' بھی جاری کیا گیا۔ سائنسی کانفرنس میں ہومیوپیتھی کی ترقی میں پالیسی کے پہلوؤں، ہومیوپیتھی کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک، ہومیوپیتھی میں تحقیقی ثبوت اور ہومیوپیتھک علاج میں مہارت اور تجربہ پر سیشن شامل تھے۔ .
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3943
(Release ID: 1915426)
Visitor Counter : 562