سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کے ساتھ، لداخ کے لیے تمام موسمی رابطہ قائم کرنے کے لیے، ایشیا کی سب سے طویل سرنگ زوجیلا ٹنل کا معائنہ کیا

Posted On: 10 APR 2023 1:15PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جنات نتن گڈکری نے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے ارکان پارلیمان کے ساتھ، آج لداخ کے لیے تمام موسمی رابطہ قائم کرنے والی زوجیلا ٹنل کا معائنہ کیا جو ایشیا کی سب سے لمبی سرنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015V0E.jpg

جموں وکشمیر میں 25000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 19 ٹنلز تعمیر کی جارہی ہیں، اس کے تحت  13.14 کلو میٹر طویل اور ٹنل اور رسائی کی سڑک کی تعمیر زوجیلا میں زیر تعمیر ہے جس پر 6800 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ یہ ایک 7.57 میٹر اونچی ہارس شو کی شکل کی واحد ٹیوب، 2 لین کی ٹنل ہے جو کشمیر میں گاندھربل اور لداخ کے کرگل ضلع میں دراس شہر کے درمیان ہمالیہ میں زوجیلا پاس کے نیچے سے گزرے گی۔ اس پروجیکٹ میں ایک اسمارٹ ٹنل(ایس سی اے ڈی اے) نظام شامل ہے، جسے آسٹریا کی سرنگ بنانے کے نئے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔ اسے سہولیات کے ساتھ لیس کیا گیا جیسے کہ سی سی ٹی وی، ریڈیو کنٹرول، بلاروک ٹوک بجلی کی فراہمی، وینٹی لیشن وغیرہ۔ اس پروجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے حکومت ہند کو 5000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی بچت فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F6HS.jpg

زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کے تحت ، 810 میٹر کی مجموعی لمبائی کے 4 کلورٹس کے ساتھ 13153 میٹر کی اصل زوجیلا ٹنل، 4821 کی مجموعی لمبائی کے ساتھ 8 نیلگرائی ٹنلز 2350 میٹر کی مجموعی لمبائی کے 8 کٹس اور کورس اور تین 500 میٹر وا لی، 391 میٹر والی اور 220 میٹر والی عمودی ویٹی لیشن شافٹ کی تجویز ہے۔ ابھی تک زوجیلا کے کام میں سے 28 فیصد کام پورا کرلیا گیا ہے۔

اس ٹنل کی تعمیر کے ساتھ لداخ کے لیے تمام موسم کا رابطہ قائم ہوگا۔ اس وقت زوجیلا پاس کو پارک کرنے کے لیے اوسط سفر کا وقت تین گھنٹے کا ہے۔ اس ٹنل کی تکمیل کے بعد سفر کا ٹائم کم ہوکر 20 منٹ کا رہ جائے گا۔ سفر کے ٹائم میں کمی  ظاہر ہے کہ ایندھن کی بچت کرے گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D4UM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043B0J.jpg

زوجیلا پاس کے نزدیک پہاڑی سلسلہ انتہائی دشوار گزار ہے، جس کی وجہ سے یہاں ہر سال بہت سے مہلک حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ زوجیلا ٹنل کی تکمیل کے بعد حادثات ہونے کے امکانات صفر ہوجائیں گے۔ یہ ٹنل وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان سال بھر کا رابطہ فراہم کرے گی، جو لداخ کی ترقی کےلیے انتہائی اہم ہوگا نیز یہ سیاحت کو فروغ دینے، مقامی اشیاء کی آزادنہ نقل وحرکت اور ہنگامی حالات میں بھارتی مسلح افواج کی نقل وحرکت کے لیے  انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

*****

U.No.3942

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1915339) Visitor Counter : 105