صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے این آئی ایف کے 11 ویں دو سالہ قومی گراس روٹس اختراع اور شاندار روایتی علمی ایوارڈز پیش کیے اور فائن 2023 کا افتتاح کیا


فائن ایک منفرد کوشش ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کو فروغ دیتی ہے اور شہریوں کو انٹرپرینیورشپ شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہے: صدر  جمہوریہ مرمو

لوگ   HTTPS://NIF.ORG.IN/FINE2023 پر سلاٹ بک کر کے 10 سے 13 اپریل کے درمیان اختراعات کی نمائش دیکھ سکتے ہیں

Posted On: 10 APR 2023 1:50PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (10 اپریل 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر (آر بی سی سی) میں این آئی ایف کے 11ویں دو سالہ قومی گراس روٹس اختراع اور شاندار روایتی علمی ایوارڈز پیش کئے۔ انہوں نے آر بی سی سی کے قریب اسپورٹس گراؤنڈ  میں فیسٹیول آف انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (فائن) -2023 کا افتتاح بھی کیا۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر  جمہوریہ نے کہا کہ نچلی سطح پر شہریوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعی حل تلاش کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی خدمت کرنے کی صلاحیت  موجود ہے۔ نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) ایسے اختراع کاروں  کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی ایف نے ملک کے 625 سے زائد اضلاع سے 325000 سے زیادہ ٹیکنالوجیکل خیالات،  اختراعات اور روایتی علمی طریقوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا ہے۔ انہیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ این آئی ایف پہلے ہی اپنے مختلف ایوارڈ فنکشنز میں قومی سطح پر 1093 نچلی سطح کے اختراع کاروں اور اسکول کے طلباء کو شناخت کر چکا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہم صرف اختراع کاروں  کی کامیابیوں کا  ہی نہیں منا رہے ہیں بلکہ تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور انٹرپرینیور شپ کے جذبے کا  بھی جشن منا رہے ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد ہر دوسرے دن چھوٹی چھوٹی اختراعات ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں صرف تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو سمجھنا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی ہے جو پہلے سے ہر جگہ موجود ہے۔

صدر نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کی مدد  کرنے اور  انہیں بڑھانے کا ایک اہم پہلو بچوں اور نوجوانوں کو سوالات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ چیلنجنگ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تجسس اور جانچ پڑتال کا جذبہ ضروری ہے۔ ہمارے بچوں کو بڑے ہو کر حل فراہم کرنے والے بننا چاہیے۔

صدر مرمور نے کہا کہ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہمارے شہریوں میں ملک کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ انہیں ملک میں پیدا ہونے والے مسائل اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور چھوٹے پیمانے پر ہی سہی انہیں حل کرنے  کے سلسلے میں تعاون کرنے کے لیے کی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے ۔ انہوں نے اختراع کاروں، کاروباری افراد، روایتی علم رکھنے والوں اور صنعت کے نمائندوں سے اپیل کی کہ  وہ ماحول دوست اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے یکجا ہوں اور اس سمت میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ فائن  ایک منفرد کوشش ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کو فروغ دیتی ہے اور شہریوں کو انٹرپرینیورشپ شروع کرنے اور ہندوستان اور بیرون ملک اپنی شناخت قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپرینیورشپ کے جذبے اور چیلنجنگ مسائل کا حل تلاش کرنے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے  اور  اس کے لئے انعام دیا جانا چاہیے۔

لوگ خود کو  https://nif.org.in/fine2023پر رجسٹر کر کے 10 اور 13 اپریل 2023 کے درمیان اختراعات کی نمائش دیکھ سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ  ہند کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3940



(Release ID: 1915305) Visitor Counter : 122