وزارت آیوش
یوگ مہوتسو - یوگ کے بین الاقوامی دن 2023 کے لئے 75 دن کی الٹی گنتی کل ڈبروگڑھ، آسام میں منعقد کی جائے گی
آسام میں ہندوستان کا ایک بڑا یوگ سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت ہے: سربانند سونووال کا بیان
Posted On:
06 APR 2023 5:17PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کل 7 اپریل کو آسام کےڈبرو گڑھ میں منعقد ہونے والے یوگ کےبین الاقوامی دن، 2023 ’’یوگ مہوتسو‘‘ کے لئے 75 دن کے موقع پر گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ یوگ مہوتسو –یوگ 2023 کے بین الاقوامی 75 دن پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام آسام کے ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کیمپس میں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ آسام نے 2022 میں سیو ساگر اور 2023 میں ڈبرو گڑھ میں یکے بعد دیگر سالوں میں دو بڑے یوگ مہوتسو کی کامیابی سے میزبانی کے فرائض انجام دئے ۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ آیوش کی وزارت نے ریاست میں زبردست صلاحیت کے حامل علاقوں کی نشاندہی کی ہے اور یوگ ان میں سے ایک ہے۔ اور ان تقریبات کی کامیابی سے نہ صرف خطے میں یوگ کو مشق کے طور پر فروغ ملتا ہے بلکہ خطے کے لیے مواقع کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں۔
آیوش کے پہل قدمیوں سے متعلق مزید اضافہ کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہاکہ آیوش کے پاس آسام میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ اس صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے، گوہاٹی میں سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی) جیسے ادارے میں بہت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جہاں ایک علیحدہ پنچکرما بلاک تعمیر کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ہی خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے لیب سےلیس ایک فارماکولوجی اور کیمسٹری کی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ہم شمال مشرق کی بھرپور لوک ادویات کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے تمام 8 ریاستوں میں ایک بڑا سروے کیا جا رہا ہے جس کے تحت مناسب دستاویزات کے ساتھ سائنسی سروے کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری بھرپور لوک ادویات کو معیاری بنایا جا سکے اور تمام ضروری اقدامات کے بعد انسانی بیماریوں کے علاج کے لیے دستیاب ہو سکیں۔ یہ نہ صرف وسیع پیمانے پر زندگیوں کی افزودگی میں اضافہ کرے گا بلکہ اس خطے کے لیے طبی اور فارماکولوجی کے شعبوں میں اقتصادی مواقع بھی کھولے گا۔
یوگ مہوتسو میں شرکت کرنے والے دیگر سرکردہ رہنماؤں میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ چونا مین، میگھالیہ کے نائب وزیر اعلیٰ پریسٹن ٹنسانگ، خارجی امور کے مرکزی وزیر مملکت راجکمار رنجن سنگھ اور پیٹرولیم اور گیس کے وزیر مملکت رامیشور تیلی شامل ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے آسام کے وزیر کیشب مہانتا، منی پور کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر، ڈاکٹر سپم رنجن سنگھ،آسام کے وزیر صنعت و تجارت، بمل بورہ،اروناچل پردیش کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر،آلو لبانگ، میگھالیہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹر مزیل امپارین لنگڈوہ،سکم کے شہری ترقی کے وزیر، ایل بی داس، سابق وزیر اور چیئرمین، ہاؤس فیڈ، بھابیش کلیتا،آسام کے لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے وزیرسنجے کشن، ڈبروگڑھ کے ایم ایل اے اور چیئرمین، اے آئی ڈی سی، پرشانتا فوکن،آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کے ساتھ ڈبرو گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جیتن ہزاریکا بھی شرکت کریں گے۔
آیوش کی وزارت نے 6 تا 7 اپریل 2023 کو بشنوروبھا رنگامنچا، ڈبروگڑھ یونیورسٹی، آسام میں آیوش نظام ادویات -- آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا رِگپا، اور ہومیوپیتھی فارم کی صلاحیت کا مظاہر ہ کرنے والی ایک نمائش بھی لگائی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.3915
(Release ID: 1915249)
Visitor Counter : 122