امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 10 اپریل کو اروناچل پردیش کے سرحدی گاؤں کبتھو میں ’وائبرنٹ ولیجز پروگرام‘ کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت نے 4800 کروڑ روپے کے مرکزی حصے کے ساتھ ’وائبرنٹ ولیجز پروگرام‘ کو منظوری دی ہے، جس میں 2500 کروڑ روپے خصوصی طور پر مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک کے لیے سڑک کنکٹی وتی کے واسطے ہیں
یہ پروگرام شناخت شدہ سرحدی گاؤوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور لوگوں کو اپنے آبائی مقامات پر رہنے کی ترغیب دے گا جس سے ان گاؤوں سے نقل مکانی کو روکا جائے گا اور سرحد کی حفاظت میں اضافہ ہوگا
اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے شمالی سرحد سے متصل 19 اضلاع کے 46 بلاکوں 2967 گاؤوں کی شناخت ’وائبرنٹ ولیجز پروگرام‘ کے تحت جامع ترقی کے لیے کی گئی ہے
جناب امت شاہ اروناچل پردیش حکومت کے’’گولڈن جوبلی بارڈر الیومینیشن پروگرام‘‘ کے تحت تعمیر کیے گئے نو مائیکرو ہائیڈل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، وہ انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے انڈو تبت سرحدی پولیس کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی بھی کریں گے
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نمتی فیلڈ کا دورہ کریں گے اور والونگ وار میموریل میں خراج عقیدت پیش کریں گے
Posted On:
08 APR 2023 12:31PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 10-11 اپریل 2023 کو اروناچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے پہلے دن 10 اپریل 2023 کو ، وہ اروناچل پردیش کے انجاو ضلع کے سرحدی گاؤں کبتھو میں ’وائبرنٹ ولیجز پروگرام‘ کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت ہند نے 4800 کروڑ روپے کے مرکزی حصے کے ساتھ ’وائبرنٹ ولیجز پروگرام‘ (وی وی پی) کو منظوری دی ہے جس میں 2500 کروڑ روپے خصوصی طور پر مالی سال 23-2022 سے 26-2025 تک کے لئے سڑک کنکٹی وٹی کے لیے ہیں۔ و ی وی پی مرکز کی پر اسپانسر شدہ اسکیم ہے جس کے تحت اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ میں شمالی سرحد سے متصل 19 اضلاع کے 46 بلاکوں میں 2967 گاؤں کی جامع ترقی کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 662 گاؤں کو کوریج پر ترجیح دینے کے لیے شناخت کیا گیا ہے، جس میں اروناچل پردیش کے 455 گاؤں شامل ہیں۔
وائبرنٹ ولیجز پروگرام شناخت شدہ سرحدی گاؤوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور لوگوں کو اپنے آبائی مقامات پر رہنے کی ترغیب دے گا جس سے ان گاؤوں سے نقل مکانی کو روکا جائے گا اور سرحد کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔ ضلع انتظامیہ بلاک اور پنچایت کی سطح پر مناسب میکانزم کی مدد سے شناخت شدہ گاؤں کے لیے ایکشن پلان تیار کرے گی تاکہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ گاؤں کی ترقی کے لیے شناخ کئے گئے اقدامات کے فوکس ایریئے میں سڑک کنکٹی وتی ، پینے کا پانی، شمسی اور ہوا کی توانائی سمیت بجلی، موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی، سیاحتی مراکز، کثیر مقصدی مراکز اور صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے اور فلاح و بہبود کے مراکز شامل ہیں۔
جناب امت شاہ 10 اپریل 2023 کو کبتھو میں ’’گولڈن جوبلی بارڈر الیومینیشن پروگرام‘‘ کے تحت تعمیر کیے گئے اروناچل پردیش حکومت کے نو مائیکرو ہائیڈل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ بجلی پروجیکٹ سرحدی گاؤوں میں رہنے والے لوگوں کو بااختیار بنائیں گے۔ وہ لکابلی (اروناچل پردیش)، چھپرا (بہار)، نوراناڈ (کیرالہ) اور وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش) میں انفراسٹرکچر میں اضافے کے لیے انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ کبتھو میں آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ سرحدی اضلاع کے سیلف ہیلپ گروپس کی خاتون ممبران کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جناب امت شاہ سرحدی گاؤوں کی خواتین کی کوششوں سے واقفیت اور ان کی تعریف کرنے کے لیے نمائشی اسٹالز کا دورہ کریں گے۔ 11 اپریل 2023 کو امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نمتی فیلڈ کا دورہ کریں گے اور والونگ وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 3868
(Release ID: 1914862)
Visitor Counter : 172