وزارت سیاحت

وزارت سیاحت، گھریلو اور عالمی بازاروں میں تشہیری مہم کے ذریعے بھارت کے سات مقام نجات (سپتھ موکش پوری) کو فروغ دیتی ہے

Posted On: 07 APR 2023 9:10AM by PIB Delhi

ثقافت ،  سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  بتایا کہ وزارت سیاحت دیگر امور کے ساتھ ساتھ سپتھ موکش پوری (سات مقام نجات) یعنی ایودھیا، متھرا، مایا (ہری دوار)، کاشی (وارانسی)، کانچی اونتیکا (اجین)، پوری (اڈیشہ) اور دواروتی (دوارکا ،گجرات) سمیت بھارت کے سیاحتی مقامات کو جامع طریقے سے فروغ دیتی ہے۔ وزارت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے گھریلواور عالمی بازاروں میں تشہیری مہم چلاتی ہے۔ اس کے علاوہ  سرکاری ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بھی  اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

علاوہ ازیں، وزارت سیاحت، متعلقہ ریاستی سرکاروں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے صلاح و مشورے سے شناخت شدہ زیارت گاہوں اور  ثقافتی ورثے کے مقامات کی مربوط ترقی کےمقصد سے ’زیارت گاہوں کی تجدیدکاری اور روحانی، ورثے کے فروغ کی مہم کےقومی مشن‘ (پرشاد) اسکیم کے تحت مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے  سودیش درشن کے تحت مالی معاونت بھی کی جاتی ہے۔  مقا مات کی شناخت بنیادی طور پر ریاستی سرکایں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کرتی ہیں۔ پروجیکٹ کی منظوری، فنڈز کی دستیابی، پروجیکٹ کی مناسب تفصیلی رپورٹ جمع کرنے،  اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے،  پہلے جاری کئے گئے فنڈ کے استعمال وغیرہ کی شرط کے ساتھ دی جاتی ہے۔مستقل اورقابل تعظیم  سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے سودیش درشن اسکیم پر ایس ڈی 2.0 میں نظر ثانی کی گئی ہے اور دوارکا کو ایس ڈی 2.0 کے تحت ترقی دئیے جانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

 

******

ش ح۔ ن ر (07.04.2023)

U NO:3836



(Release ID: 1914646) Visitor Counter : 95