پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کابینہ نے گھریلو گیس کی قیمتوں کے تعین کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کی منظوری دے دی

Posted On: 06 APR 2023 9:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے او این جی سی / او آئی ایل کے نامزد فیلڈز، نیو ایکسپلوریشن لائسنسنگ پالیسی (این ای ایل پی) بلاکس اور پری این ای ایل پی  بلاکس، جہاں پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ (پی ایس سی) قیمتوں کےلئے حکومت کی منظوری کا ضابطہ نافذ  ہے، سے  پیدا ہونے والی گیس کےلئے گھریلو قدرتی گیس کی قیمتوں کے تعین  کےلئے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو منظوری دے دی ہے۔ ایسی قدرتی گیس کی قیمت انڈین کروڈ باسکٹ کی ماہانہ اوسط کا 10فیصد ہوگی اور اسے ماہانہ بنیادوں پر نوٹیفائی کیا جائے گا۔ او این جی سی اور او آئی ایل کی  جانب سے ان کے نامزد کردہ بلاکس سے تیار کردہ گیس کے لیے، ایڈمنسٹرڈ پرائس میکانزم(اے پی ایم)  کی قیمت ایک فلور  اور ایک سیلنگ کے تابع ہوگی۔ نئے کنوؤں یا او این جی سی اور او آئی ایل کی  نامزد کردہ   فیلڈز میں  ویل انٹروینشنز سے پیدا ہونے والی گیس  کے لئے ، اے پی ایم  قیمت پر 20 فیصد کے پریمیم کی اجازت ہوگی۔ اس کےلئے ایک تفصیلی نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جا رہا ہے۔

نئے رہنما خطوط کا مقصد گھریلو گیس صارفین کے لیے قیمتوں کے تعین کے مستحکم نظام کو یقینی بنانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پروڈیوسروں کو پیداوار بڑھانے کے لیے مراعات کے ساتھ مارکیٹ کے منفی اتار چڑھاؤ سے مناسب تحفظ فراہم کرانا ہے۔

حکومت نے 2030 تک ہندوستان میں پرائمری انرجی مکس میں قدرتی گیس کا حصہ موجودہ 6.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اصلاحات قدرتی گیس کی کھپت کو بڑھانے میں مدد کریں گی اور اخراج میں کمی اور  نیٹ زیرو کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ اصلاحات حکومت ہند کی طرف سے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن سیکٹر کے لیے گھریلو گیس کی مختص رقم میں نمایاں اضافہ کرکے ہندوستان میں گیس کی قیمتوں پر بین الاقوامی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرکے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کا تسلسل ہیں۔

ان اصلاحات سے گھروں کے لیے پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اور ٹرانسپورٹ کے لیے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ کم قیمتوں سے کھاد پر سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا اور گھریلو پاور سیکٹر کو مدد ملے گی۔ گیس کی قیمتوں میں ایک فلور  ضابطے کے ساتھ نئے کنوؤں کے لیے 20 فیصد  پریمیم کا ضابطہ وضع کیا گیا ، یہ اصلاحات او این جی سی اور او آئی ایل کو اپ اسٹریم سیکٹر میں اضافی طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں گی جس کے نتیجے میں قدرتی گیس کی زیادہ پیداوار ہوگی اور اس کے نتیجے میں فوسل  ایندھن کے درآمدات انحصار  میں کمی آئے گی۔نظر ثانی شدہ قیمتوں کے تعین کے رہنما خطوط گیس پر مبنی معیشت کی ترقی کے ذریعے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

فی الحال، گھریلو گیس کی قیمتوں کا تعین نئے گھریلو گیس کی قیمتوں کے تعین کے رہنما خطوط، 2014 کے مطابق کیا جاتا ہے جو کہ حکومت نے 2014 میں منظور کیا تھا۔ چار گیس تجارتی مراکز - ہنری ہب، البینا، نیشنل بیلنسنگ پوائنٹ (برطانیہ)  اور روس 12 ماہ کی مدت   اور ایک  سہ ماہی کےوقفے کے لئے اپنے موجودہ  وولیوم ویٹیڈ قیمتوں کی بنیاد پر چھ ماہ کی مدت کے لئے گھریلو قیمتوں  کے اعلان کے واسطے  2014 کے قیمتوں کے تعین کے  رہنما خطوط  میں ضابطہ دیا گیا تھا۔

چونکہ 4 گیس ہب پر مبنی پہلے کے رہنما خطوط  میں کافی وقت کا وقفہ اور بہت زیادہ اتار چڑھاؤ تھا، اس لیے اس  کو معقولیت بنانے اور اصلاح کرنے  کی ضرورت محسوس کی گئی۔ نظرثانی شدہ رہنما خطوط قیمتوں کو خام تیل سے منسلک کرتے ہیں، جس پر آج زیادہ تر صنعتی معاہدوں میں عمل  کیا جاتا ہے اور ہماری کھپت  باسکٹ کے لئے  زیادہ موزوں ہے اور ریئل ٹائم  کی بنیاد پر عالمی تجارتی منڈیوں میں اس کی لکوی ڈٹی زیادہ ہے۔ اب منظور شدہ تبدیلیوں کے ساتھ، پچھلے مہینے کے انڈین کروڈ باسکٹ کی قیمت کا ڈیٹا اے پی ایم گیس کی قیمت کے تعین کی بنیاد تیار کیا جائے  گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3829



(Release ID: 1914540) Visitor Counter : 179