محنت اور روزگار کی وزارت
ای ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ ایک مثبت نوٹ کے ساتھ ا ختتام پذیر ہوئی، جس میں جی 20 کے ارکان، وزارتی ا علامیے اور نتائج کی دستاویزات کے تین ترجیحی شعبوں پر اتفاق رائے کی جانب پیش کر رہے ہیں
جن بھاگیداری سرگرمیاں – سائیکل ریلیاں، صفائی ستھرائی کی مہمات، آسام کی ریاستی حکومت کے زیر اہتمام اسکولوں میں جی 20 کی مشق کرنا اور شجرکاری، سیمینار اور لیکچرز کا انعقاد کرنا جس میں زندگی کے تمام شعبوں کے شہریوں کو شامل کیا جاسکتا ہے
Posted On:
05 APR 2023 3:46PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت امپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) سے متعلق دوسری میٹنگ آج آسام کے شہر گواہاٹی میں ا ختتام پذیر ہوئی۔ لیبر اور امپلائمنٹ کی سکریٹری اور جی 20 ای ڈبلیو جی کی چیئر محترمہ آرتی آہوجا نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کی کہ وزارتی اعلامیہ اور نتائج کے دستاویزات کے اہم عناصر پر ، ہندوستانی صدارت کے تحت ، ای ڈبلیو جی کے تین ترجیحی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ ای ڈبلیو جی 2023 کے لیے ترجیحی علاقوں کے نتائج پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے تئیں ایک اہم قدم تھا۔ اس میں i۔ عالمی مہارت کے فرق کو دور کرنا؛ ii۔ گگ اور پلیٹ فارم کی معیشت اور سماجی تحفظ؛ iii۔ سماجی تحفظ کی پائیدار مالی اعانت۔

اُنیس سے زیادہ جی 20 رکن ممالک، 7 مہمان ممالک کے 74 سے زیادہ مندوبین اور بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل او)، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) اور سماجی تحفظ کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے)، عالمی بی نک (ڈبلیو بی) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سمیت پانچ بین الاقوامی تنظیمیں آج اختتام کے میٹنگ میں موجود تھیں۔

پہلے دن میٹنگ کا آغاز لیبر اور روزگار نیز پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کے افتتاحی آغاز کے ساتھ ہوا جس کے بعد ماحولیات اور جنگلات، ایکٹ ایسٹ پالیسی کے امور، اقلیتوں کی بہبود کے وزیر، آسام سرکار کے جناب چندرا موہن پٹواری کے خطاب ہوئے نیز اس موقع پر جن بھاگیداری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر لیبر سے متعلق معاملات پر طالب علموں کے ذریعے مضامین کا مقابلہ بھی کرایاگیا۔

میٹنگ کے پہلے دن دیگر ورکنگ گروپوں کے ذریعے معلومات کی شراکت کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں ای ڈبلیو جی کے ساتھ بین زمرہ جاتی ترجیحات تھی۔ پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ، ڈیجیٹل اقتصادی ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ، جی 20 انٹرپرینیورشپ تحقیقی مرکز اور ایل 20، بی 20 چیئرس کے ذریعے پریزنٹیشن کی گئیں۔ شام میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے جس کے ساتھ مہاباہو برہمپترا ریور ثقافتی مرکز پر برہمپترا کے کناروں پر عشائیہ کا انتظام کیا گیا اس میں آسام کے رقص (بیہو)، بانسری کی موسیقی کے گیت اور لوک گیت شامل تھے جنھیں بین الاقوامی ناظرین نے بہت توجہ سے سنا اور دیکھا۔
دوسری ای ڈبلیو جی کے دوسرے دن، وزارتی اعلامیے کے دستاویز سے متعلق تبادلہ خیال شروع ہوا۔ رکن ممالک نے تمام نظریات کو پیش کرکے اور انھیں اعلامیے اور نتائج کی دستاویزات، اس میں تعمیری تبصرے شامل تھے، کی تشکیل کے تئیں مزید بہتر کرکے ای ڈبلیو جی کے کلیدی ترجیحی شعبوں کے متعلق ماحصل پر تبادلہ خیال کیا۔ان اجلاس میں یوگا کے لیے مختصر مدت کے بریک بھی کئے گئے۔
ایک بینڈ کے ساتھ ایک خوشگوار موسیقی کی شام پر دوسرے دن کا اختتام ہوا۔ مندوبین نے پرجوش طریقے سے موسیقی پر قدموں کے تال کے ساتھ گاتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
تیسرے دن ، باقی ماندہ دستاویزات پر وزارتی اعلامیے کے مسودے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارتی اعلامیے کے مسودے کے علاوہ ’’گگ اور پلیٹ فارم معیشت اور سماجی تحفظ‘‘، سے متعلق نتائج کے دستاویز کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممالک کے تبصرے اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور ان پر جی 20 کے تمام اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی 20 کی ای ڈبلیو جی کی تین روزہ میٹنگ میں ، سائیکل ریلیوں، صفائی کی مہمات، اسکولوں میں جی 20 کی مشق، شجر کاری، سیمینار اور لکچرروں جیسی جن بھاگیداری کی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا انعقاد آسام کی ریاستی حکومت نے کیا تھا ۔ ان کا مقصد زندگی کے تمام زمروں سے شہریوں کو ترغیب دینا ہے جن میں طلبا، نوجوان، خواتین، نجی شعبہ، اکیڈمیاں اور سول سوسائٹی شامل ہے۔

جی 20 کے مندوبین نے ملیٹس کی نمائش کرنے والے اسٹالس اور آسام کے ثقافتی ورثے کا دورہ کیا۔


لیبر اور ایمپلائمنٹ کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب روپیش کمار ٹھاکر نے گواہاٹی میں تین روزہ میٹنگ کی مصروفیات سے متعلق ذرائع ابلاغ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

*****
U.No. 3749
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1913951)