اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل لمیٹڈ نے اپنے قیام کے بعد مالی سال 23 میں دوسری سب سے اعلٰی پیداوار درج کی
اب تک کا سب سے زیادہ سرمایہ خرچ اور ایکسپلوریشن
ای ایم ڈی کی ریکارڈ سیل حاصل کی گئی
Posted On:
03 APR 2023 1:30PM by PIB Delhi
ایم او آئی ایل لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 میں 13.02 ملین ٹن میں گنیج (ایم این) اورز کی پیداوار کے ساتھ پچھلے سال کی ریکارڈنگ میں 6 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ قیام کے بعد دوسری سب سے زیادہ پیداوار درج کی گئی۔مالی سال 23 میں 245 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کیا گیا، جو مالی سال 2021-22 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔
جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی ایم او آئی ایل لمیٹڈ، نے کامیابیوں پر ایم او آئی ایل کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم او آئی ایل آنے والے سالوں میں پیداوار کی بہت زیادہ سطح حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، اس کے لیے حکمت عملی اور ایکشن پلان مضبوطی سے موجود ہے۔
ایکسپلوریشن یعنی کھوج بین پر انتہائی زور کے ساتھ، ایم او آئی ایل نے مالی سال 23 میں 41,762 میٹر کی اب تک کی بہترین ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ کی ہے، جو پچھلے 5 سالوں میں حاصل کی گئی اوسط ایکسپلوریشن کا 2.7 گنا ہے۔ یہ نہ صرف اس کی موجودہ کانوں سے بہتر پیداوار کی بنیاد بنے گا بلکہ ملک میں مینگنیج کی نئی کانیں کھولنے کی بنیاد بھی بنے گا۔
الیکٹرولٹک میگنیز ڈائی آکسائیڈ (ای ایم ڈی ) کی فروخت کا کاروبار ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے 2 گنا زیادہ ہے۔ ای ایم ڈی ایک 100فیصد درآمدی متبادل پروڈکٹ ہے، جو زیادہ تر دواسازی اور بیٹریوں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ایم او آئی ایل کے بارے میں: ایم او آئی ایل لمیٹڈ ایک شیڈولڈ منی رتنا کیٹگری I سی پی ایس ای ہے جو اسٹیل کی وزارت، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ ایم او آئی ایل ملک میں مینگنیج اورز کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جو ملکی پیداوار میں 45 فیصد کا تعاون دیتی ہے۔ یہ ریاست مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں گیارہ کانیں چلاتی ہے۔ کمپنی 2030 تک اپنی پیداوار کو 3.00 ملین ٹن تک دوگنا کرنے کا پرجوش وژن رکھتی ہے۔ ایم او آئی ایل ریاست گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں کاروباری مواقع بھی تلاش کر رہی ہے۔
****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3665
(Release ID: 1913448)
Visitor Counter : 120