سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

لازمی جانچ کی تاریخ یکم اکتوبر 2024تک بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 31 MAR 2023 4:02PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 272 (ای) مؤرخہ 05.04.2022 کے ذریعہ مطلع کیا تھا کہ مندرجہ ذیل فٹنس کی جانچ لازمی طور پر صرف خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کی تصدیق، ریگولیشن اور کنٹرول کے لیے قاعدہ 175 کے مطابق درج رجسٹر خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے ذریعے کی جائے گی:

(i)  بھاری ساز و سامان والی موٹر گاڑیوں/ بھاری مسافر موٹر گاڑیوں کے لیے یکم اپریل 2023 سے نافذالعمل؛ اور

(ii)  درمیانہ سازو سامان موٹر گاڑیوں/ درمیانہ مسافر موٹر گاڑیوں اور ہلکی موٹر گاڑیوں(نقل و حمل) کے لیے یکم جون 2024 سے  نافذ العمل

ملک بھر کے خودکار جانچ اسٹیشنوں (اے ٹی ایس) کی تیاری کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزات نے  اے ٹی ایس کے توسط سے بھاری سازوسامان والی موٹر گاڑیوں/ بھاری مسافر موٹر گاڑیوں، درمیانہ سازو سامان والی موٹر گاڑیوں / درمیانہ مسافر موٹر گاڑیوں  اور ہلکی موٹر گاڑیوں (نقل و حمل) کی لازمی جانچ کی تاریخ بڑھا کر یکم اکتوبر 2024 کردی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جی ایس آر (ای) مؤرخہ 29.03.2023 گزٹ آف انڈیا میں شائع ہو چکا ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6567



(Release ID: 1912583) Visitor Counter : 97