بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے یکم اپریل 2023 سے کریڈٹ گارنٹی اسکیم میں ازسرنو تبدیلی کی گئی


سی جی ٹی ایم ایس ای نے ایک کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سالانہ گارنٹی فیس کی کمی کے حوالے سے 2 فیصد فی سالانہ کی اعلیٰ شرح کو کم کرکے 0.37 فیصد فی سالانہ کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے ہیں

ضمانت کے لئے کم از کم حد 2 کروڑ روپئے سے بڑھاکر 5 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے

Posted On: 31 MAR 2023 1:58PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2023-24 میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے یکم اپریل 2023 سے چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کی ازسرنو تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی 2 لاکھ کروڑ روپئے کے اضافی ضمانتی – مفت گارنٹیڈ  کریڈٹ اور تقریباً ایک فیصد تک کریڈٹ لاگت میں کمی کے لئے بنیادی رقم 9000 کروڑ روپئے کے سرمائے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس کے نتیجے میں درج ذیل اہم اقدامات کئے ہیں:

  • چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ (سی جی ٹی ایم ایس ای) کی بنیادی رقم کو 30 مارچ 2023 کو  بڑھاکر 8000 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے۔
  • سی جی ٹی ایم ایس ای نے ایک کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سالانہ گارنٹی فیس کی کمی کے حوالے سے 2 فیصد فی سالانہ کی اعلیٰ شرح کو کم کرکے 0.37 فیصد فی سالانہ کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے ہیں۔ اس سے چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو بڑی حد تک کریڈٹ کی مجموعی لاگت میں کمی حاصل ہوگی۔
  • گارنٹی کے لئے حد 2 کروڑ روپئے سے بڑھاکر 5 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے ۔
  • دس لاکھ روپئے تک کے قرض کے لئے گارنٹی کے حوالے سے دعوؤں کے تصفیے کے لئے قانونی کارروائی کی اب ضرورت نہیں ہوگی۔

سی جی ٹی ایم ایس ای نے مالی سال 2022-23 کے دوران ایک لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کی گارنٹی منظوری کے اعداد و شمار تک پہنچ کرکے نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح  ۔ م ر

Urdu No. 3561



(Release ID: 1912514) Visitor Counter : 128