دیہی ترقیات کی وزارت
بھارتی حکومت کی دیہی ترقیات کی وزارت کی ایک نمایاں کامیابی کے تحت 40,000 سے زیادہ امرت سرووروں کو ملک کے لیے وقف کیا گیا
Posted On:
31 MAR 2023 11:28AM by PIB Delhi
آزادی کے 75 ویں سال میں، 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم نے 24 اپریل، 2022 کو مشن امرت سروور کا اس ہدف کے ساتھ آغاز کیا کہ ملک بھر کے ہر اضلاع میں کم از کم 75 امرت سرووروں کی تعمیرکی جائے گی اور ان کا احیا کیا جائے گا، تاکہ ملک کے دیہی علاقوں میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔
15 اگست 2023 تک 50,000 امرت سرووروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ماہ کی مختصر مدت کے دوران اب تک 40,000 سے زیادہ امرت سروور تعمیر کیے جا چکے ہیں، جو کل ہدف کے 80فیصد پر مشتمل ہے۔
'جن بھاگیداری' اس مشن کا مرکز رہا ہے اور اس میں ہر سطح پر لوگوں کی شرکت شامل ہے۔ ہر امرت سروور کے لیے اب تک 54088 صارف گروپ بنائے گئے ہیں۔ یہ صارف گروپ امرت سروور کے فروغ یعنی اس کی افادیت کے جائزے ، عمل آوری اور اس کے استعمال کے پورے عمل میں پوری طرح شامل ہیں۔ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ، مجاہدین آزادی ، پنچایت کے بزرگ ارکان، مجاہدین آزادی اور شہیدوں کے خاندان کے افراد، پدم ایوارڈ یافتہ افراد وغیرہ کی شرکت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، نامزد افراد کے ذریعہ انجام دی جانے والی کارروائیوں میں امرت سروور مقامات کا سنگ بنیاد رکھنا، 26 جنوری اور 15 اگست اہم تاریخوں پر پرچم کشائی شامل ہے۔ اب تک 1784 مجاہدین آزادی ، 18,173 پنچایت کے بزرگ ارکان، 448 مجاہدین آزادی کے خاندان کے افراد، 684 شہدا کے خاندان کے افراد اور 56 پدم ایوارڈ یافتہ افراد نے مشن میں حصہ لیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ مشن امرت سروور دیہی معاش کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ مکمل شدہ سرووروں کی شناخت مختلف سرگرمیوں جیسے کہ آبپاشی، ماہی گیری، ڈکری، آبی شاہ بلوط کی کاشت اور مویشی پروری وغیرہ کے مقصد سے کی گئی ہے۔ اب تک 66فیصد صارف گروپ زراعت سے وابستہ ہیں، جس میں 21فیصد ماہی گیری میں، 6فیصد آبی شاہ بلوط اور کمل کی کاشت میں اور 7فیصد گروہ مویشی پروری سے وابستہ ہیں۔ یہ سرگرمیاں مختلف صارف گروپوں کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں جو ہر امرت سروور سے منسلک ہوئے ہیں۔
یہ مشن حکومت کا مکمل نقطہ نظر ہے، جس میں 6 مرکزی وزارتیں شامل ہیں، ان وزارتوں میں ریلویز کی وزارت کے ساتھ دیہی ترقی کی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، جل شکتی کی وزارت ، پنچایتی راج کی وزارت ، ماحولیات، جنگلات اور اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت ، تکنیکی تنظیموں کے ساتھ اشتراک میں کام کررہی ہیں، ان تنظیموں میں بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی-این) شامل ہیں جو اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس ہم آہنگی کی خاص بات یہ ہے کہ ریلوے کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کھدائی شدہ مٹی/سیلٹ کا استعمال حد بندی امرت سروور سائٹس کے آس پاس کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے کر رہی ہے۔
عوامی اور سی ایس آر ادارے ملک بھر میں متعدد امرت سرووروں کی تعمیر/تجدید میں اپنا اہم رول ادا کررہے ہیں۔
مشن امرت سروور کا مقصد مقامی برادریوں کی سرگرمیوں کے ایک مرکز کے طور پر امرت سروور کے معیاری نفاذ اور فروغ، نیز امرت سروور کے کاموں کے لیے مختلف وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی بھی ہے۔
**********
(ش ح ۔ ش م۔ ع ر)
U-3553
(Release ID: 1912479)
Visitor Counter : 162