وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم  نربھر بھارت: وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کی ضرورت کے تحت 1,700 کروڑ روپے کے 13 لینکس – یو 2  فائر کنٹرول سسٹمز کے لیے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 30 MAR 2023 1:55PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 30 مارچ 2023 کو بنگلور میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ بھارتی بحریہ کے لیے آگ پر قابو پانے کے نظام کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سسٹم کے تحت 13 لینکس – یو 2 فائر کنٹرول سسٹم خریدے جائیں گے، جن کی کل لاگت 1,700 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ بھارتی – آئی ڈی ایم ایم (انڈیجینسلی ڈیزائنڈ، ڈیولپڈ اور مینوفیکچرڈ) زمرے کے تحت خریدے جا رہے ہیں۔ لینکس – یو 2 سسٹم ایک بحری توپوں کو کنٹرول کرنے کا ایک نظام ہے، جسے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ سمندری حرکات پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فضا اور زمین کے نشانوں کے بارےمیں درست معلومات حاصل کرنے اور پھر انہیں روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لینکس – یو 2 فائر کنٹرول سسٹم چوتھی نسل کا  نظام ہے جسے پوری طرح ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے ۔ اسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ مقامی طور پر بنائے جانے والے نئی نسل کے ہائی سیز گشتی جہازوں پر نصب  کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے ذریعے اگلے چار سال میں دو لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا ہو گا۔ اس سے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز سمیت مختلف بھارتی  صنعتوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس طرح، وزارت دفاع اپنے معاہدے کے ذریعے 'آتم نربھرتا' کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U3526


(Release ID: 1912288) Visitor Counter : 125