نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے قوم کو رام نومی کی مبارکباد دی

Posted On: 30 MAR 2023 2:02PM by PIB Delhi

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکر نے  رام نومی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا  پورا متن درج ذیل ہے:

’’رام نومی کے مقدس موقع پر میں اپنے تمام شہریوں کو  بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان رام خیال، قول اور عمل میں عظمت، دیانت اور شرافت کی ابدی خوبیوں کی مثال ہیں۔ رام نومی اپنے آپ کو بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے کے لیے وقف کر دینے، اور  قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر ہم وطنوں کے تئیں انصاف اور راستبازی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا عزم کرنے کا موقع ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3523


(Release ID: 1912249)