وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم یکم اپریل کو بھوپال کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس-2023 میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم بھوپال اور نئی دہلی کے درمیان  شروع ہو رہی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

Posted On: 30 MAR 2023 11:34AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اپریل 2023 کو بھوپال کا دورہ کریں گے۔ صبح کو تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم  بھوپال  کے کشا بھاؤ ٹھاکرے ہال میں مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس-2023 میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد، دن میں تقریباً 3:15 بجے،  وزیر اعظم بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے بھوپال اور نئی دہلی  کے درمیان شروع ہو رہی  وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس-2023

فوجی کمانڈروں کی تین روزہ کانفرنس ’تیار، تازہ دم، با مقصد‘ کے موضوع پر 30 مارچ سے یکم اپریل 2023 تک منعقد  کی جائے گی۔ کانفرنس کے دوران مسلح افواج میں باہمی جوڑ اور تھیٹرائزیشن سمیت قومی سلامتی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلح افواج کی تیاری اور ’آتم نربھرتا‘ حاصل کرنے کے لیے دفاعی ایکو سسٹم میں پیش رفت کا بھی  جائزہ لیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں تینوں مسلح افواج کے  کمانڈر اور وزارت دفاع کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ کے  جوان، سیلرز اور ایئرمین کے ساتھ  جامع اور غیر رسمی  بات چیت کی جائے گی اور یہ لوگ اس بات چیت میں حصہ لیں گے۔

وندے بھارت ایکسپریس

وندے بھارت ایکسپریس نے ملک میں مسافروں کے سفر سے متعلق تجربات کی نئی تعریف پیش کی ہے۔ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن، بھوپال اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان شروع کی جا رہی یہ نئی ریل گاڑی ملک میں گیارہویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔ وندے بھارت ایکسپریس کا  ملک کے اندر تیار کردہ ٹرین سیٹ مسافروں  کے لیے جدید ترین سہولیات سے لیس ہے۔ یہ ٹرین سے سفر کرنے والوں کو تیز رفتار، آرامدہ اور آسانی کے ساتھ سفر کا تجربہ فراہم  کرے گا، سیاحت میں اضافہ کرے گا اور خطہ میں اقتصادی ترقی  کو آگے بڑھائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3521

 



(Release ID: 1912178) Visitor Counter : 101