وزارت خزانہ
تمام غیر معمولی بیماریوں کے علاج کے لیے ذاتی استعمال کی خاطرخصوصی مقاصد کے تحت تمام درآمد شدہ ادویات اور خوراک پر کسٹم ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ
Posted On:
30 MAR 2023 10:20AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے شاذ لاحق ہونے والی تمام بیماریوں کے علاج کے لیے ذاتی استعمال کی خاطرخصوصی مقاصد کے تحت تمام درآمد شدہ ادویات اور خوراک پر کسٹم ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ دی ہے جو غیر معمولی بیماریوں سے متعلق قومی پالیسی مجریہ2021 میں عام چھوٹ کے تحت درج ہیں۔
اس استثنیٰ سے فائدہ اٹھانے کے لیے انفرادی درآمد کنندہ کو مرکزییا ریاستی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز یا ضلع کے میڈیکل آفیسر/سول سرجن سے حاصل ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ دوائیں/ادویات عام طور پر 10 فیصد کی بنیادی کسٹم ڈیوٹی لگتی ہے جبکہ زندگی بچانے والی ادویات اور ٹیکوں کی کچھ اقسام پر ڈیوٹی کی شرح 5 فی صد ہے یا بالکل نہیں ہے۔
اسپائنل مسکولر ایٹروفییا ڈوچن مسکولر ڈسٹروفی کے علاج کے لیے مخصوص ادویات کیلئے جہاں پہلے ہی چھوٹ فراہم کی جا چکی ہے وہیں اب حکومت کو دیگر غیر معمولی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں اور ادویات کے لیے کسٹم ڈیوٹی میں راحت دینے کے لیے بہت سی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ ان بیماریوں کے علاج کے لیے درکار دوائیںیا اسپیشل فوڈز مہنگی ہیں اور انہیں درآمد کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 10 کلو وزنی بچے کے لیے کچھ غیر معمولی بیماریوں کے علاج کی سالانہ لاگت 10 لاکھ سے روپے سے زائد از ایک کروڑ روپے زیادہ ہو سکتی ہے۔ علاج زندگی بھر ہوتا ہے اور ادویات کی خوراک اور لاگت، عمر اور وزن کے ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے۔
یہ چھوٹ ملنے سے خاطر خواہ طور پر لاگت میں بچت ہوگی اور مریضوں کو وہ راحت ملے گی جو نہایت ضروری ہے۔
حکومت نے مختلف قسم کے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والے پیمبرولیزوماب (کیٹروڈا) کو بھی بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مکمل مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن کے لیےیہاں کلک کریں۔
*****
U.No:3518
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1912159)
Visitor Counter : 190