وزارت خزانہ
کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کو مضبوط بنانے پر جی 20 کے ماہرین کا گروپ
Posted On:
28 MAR 2023 1:24PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے زیراہتمام، کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی) کو مضبوط بنانے کے بارے میں جی 20 کے ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
ماہرین کے گروپ کے مقاصد یہ ہیں:
- سنگ میل اور ٹائم لائن کے ساتھ 21ویں صدی کے ایک تازہ کاری شدہ ایم ڈی بی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک روڈ میپ، جو ایم ڈی بی کے ارتقاء کے تمام پہلوؤں بشمول وژن، ترغیبی ڈھانچہ، آپریشنل نقطہ نظر اور مالیاتی صلاحیت سمیت لیکن ان تک محدود نہیں، کا احاطہ کرے گا تاکہ ایس ڈی جی کی وسیع رینج اور ماحولیاتی تبدیلی اور صحت جیسے بین سرحدی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم ڈی بی کو مالی اعانت کے لیے بہتر طریقے سے لیس کیا جا سکے۔
- ایس ڈی جی اور بین سرحدی چیلنجوں کے لیے اپنے اور ممبر ممالک کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایم ڈی بی اور اس کی طرف سے درکار فنڈنگ کے پیمانے کے بارے میں مختلف تخمینوں کا جائزہ، ساتھ ہی اس اضافی صلاحیت کو مدنظر رکھنا جو دیگر اہم ذرائع جیسے پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر فنڈز کے ساتھ ساتھ سی اے ایف کی سفارشات سے حاصل کی جا سکتی ہے (اور)
- عالمی ترقی اور دیگر چیلنجوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے اور ان کی مالی اعانت کے لیے ایم ڈی بی کے درمیان ہم آہنگی کا طریقہ کار۔
ماہرین کے گروپ کی تشکیل حسب ذیل ہے:
شریک کنوینرز:
- پروفیسر لارنس سمرز: صدر ایمریٹس، ہارورڈ یونیورسٹی
- جناب این کے سنگھ: صدر، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ اور سابق چیئرپرسن، ہندوستان کا پندرہواں مالیاتی کمیشن۔
اراکین:
- جناب تھرمن شنموگرتھنم: سینئر وزیر، حکومت سنگاپور؛
- محترمہ ماریا راموس: اینگلو گولڈ اشنتی کی چیئرپرسن اور جنوبی افریقہ کے قومی خزانے کی سابق ڈائریکٹر جنرل
- جناب آرمینیو فراگا: بانی، شریک سی آئی او ہیج فنڈز اور پرائیویٹ ایکویٹی، گاویا انویسٹی مینٹوس اور سابق گورنر، سنٹرل بینک آف برازیل
- پروفیسر نکولس اسٹرن: آئی جی پٹیل پروفیسر آف اکنامکس اینڈ گورنمنٹ، لندن اسکول آف اکنامکس؛
- جناب جسٹن ییفو لن: پیکنگ یونیورسٹی میں نیشنل اسکول آف ڈیولپمنٹ کے پروفیسر اور اعزازی ڈین اور ورلڈ بینک کے سابق سینئر نائب صدر اور چیف اکنامسٹ؛
- محترمہ ریچل کائٹ: ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف انٹرنیشنل افیئرز کی ڈین اور ورلڈ بینک کی سابق نائب صدر؛
- محترمہ ویرا سونگوے: بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں افریقہ گروتھ انیشی ایٹو میں غیر رہائشی سینئر فیلو اور سابق ایگزیکٹو سیکرٹری، اکنامک کمیشن برائے افریقہ
ماہرین کا گروپ 30 جون 2023 سے پہلے اپنی رپورٹ جی 20 کی ہندوستانی صدارت کو پیش کرے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3406
(Release ID: 1911425)
Visitor Counter : 211