امور داخلہ کی وزارت

پر امن اور خوشحال مشرقی ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے حکومت ہند نے ایک بار پھر ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (اے ایف ایس پی اے ) کے تحت شورش زدہ علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے


وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان کی سیکورٹی کی صورتحال میں آئے قابل ذکر سدھار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے

شمال مشرق کی سیکورٹی، امن اور ترقی کو ترجیح دینے کا کام پہلی مرتبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہوا، آج اس کے نتیجے میں شمال مشرق امن اور ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے

شمال مشرق کے لوگوں کی زندگی میں یہ مثبت تبدیلی لانے اور اس خطے کو پورے  ہندوستان کے ساتھ دل سے جوڑنے کے لئے میں وزیر اعظم مودی جی کا شگر گزار ہوں ، اس اہم موقع پر شمال مشرق کے عوام کو مبارکباد

Posted On: 25 MAR 2023 2:21PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات سے شمال مشرقی ریاستوں میں سیکورٹی کے حالات میں خاطر خواہ سدھار آیا ہے ، اور ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ سال 2014 کے مقابلے سال 2022 میں انتہا پسندانہ واقعات میں 76 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی طرح اسی مدت کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی اموات میں بالترتیب 90 فیصد اور 97 فی صد کی کمی آئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار کی لگاتار کوششوں سے شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بے نظیر سدھار ہوا ہے اور حکومت ہند نے ایک تاریخی اقدام کے تحت کئی دہائیوں بعد اپریل 2022 سے ناگالینڈ ، آسام اور منی پور میں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کے ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) کے تحت گڑ بڑ والے علاقوں کو کم کیا ہے۔ آج ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان تینوں ریاستوں میں پھر سے یکم اپریل  2023 سے اے ایف ایس پی اے کے تحت گڑبڑ والے علاقوں میں اور بھی کمی کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخہ جناب امت شاہ جی نے کہاہے کہ یہ فیصہ شمال مشرقی ہندوستان کی سیکورٹی کی صورتحال میں آئی قابک ذکر بہتری کو دیکھتے ہوئے کہا گیا ہے۔ شمال مشرق کی سیکورٹی ، امن اور ترقی کو ترجیح دینے کا کام پہلی مرتبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہوا۔ آج اس کے نتیجے میں شمال مشرق امن اور ترقی کی راہ پر تیزی سے پیشقدمی کررہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے پرامن اور خوشحال شمال مشرق کے ویژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے گزشتہ چار برسوں میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں شمال مشرقی ریاستوں میں کئی امن سمجھوتے لاگو کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی انتہا پسند گروپوں نے ملک کے آئین اور مودی سرکار کی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے اور شمال مشرق  کے امن اور ترقی میں حصہ دار بنے۔ سال 2014 سے ابھی تک تقریبا سات ہزار انتہا پسندوں نے خودسپردگی کی ہے۔

گزشتہ چار برس کے دوران وزیر اعظإ جناب نریندر مودی جی کے پر امن ، خوشحال اور ترقی یافتہ شمال مشرق کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزارت خارجہ نے کئی تاریخی سمجھوتےوں پر دستخط کئے ہیں جن سے دہائیوں سے چلے آرہے مسائل حل ہوئے ہیں۔ مثلاً:۔

  • اگست 2019 میں تریپورہ میں این ایل ایف ٹی (ایس ڈی) سمجھوتہ کرکے انتہا پسندوں کو شورش پسندی کا راستہ چھوڑ کر عام دھارے میں لانے کا کام کیا گیا۔
  • جنوری 2020 کے بوڑو سمجھوتے نے آسام کے پانچ دہائیوں سے چلے آرہے مسئلے کا حل نکالا
  • جنوری 2020 میں دہائیوں پرانے بروریانگ رفیوجی بحران کو حل کرنے کے لئے ایک تاریخی سمجھوتہ کیا گیا، جس کے تحت 37000 اندرون ملک بے گھر لوگوں کو تریپورہ میں بسایا گیا۔
  • ستمبر 2021 میں کربی آنگ لانگ سمجھوتے نے طویل عرصے سے چلے آرہے آسام کے کربی علاقے کے تنازعے کو سلجھایا۔
  • ستمبر 2022 میں آسام کے آدی واسی گروپ کے ساتھ سمجھوتہ ہوا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پورے شمال مشرقی خطے کو شورش سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت ریاستی سرکاروں اور دیگر فریقوں کے ساتھ لگاتار بات چیت کررہی ہے۔ مودی سرکار کے ذریعہ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے نتیجے میں اے ایف ایس پی اے کے تحت گروبڑوالے علاقوں کے نوٹیکفیشن کوتریپورہ میں 2015 میں اور میگھالیہ 2018 میں پوری طرح سے ہٹا دیا گیا۔

پورے آسام میں سال 1990 سے کڑبڑ والے علاقوں کا نوٹیفکیشن لاگو ہے مودی سرکار کی لگاتار کوششوں سے سیکورٹی کے حالات میں قابل ذکر بہتری آنے کے نتیجے میں یکم اپریل 2022 سے آسام کے نو ضلعوں اور ایک ضلع کے ایک سب ڈویژن کو چھوڑ کر باقی پوری آسام ریاست سے اے ایف ایس پی اے کے تحت کڑبڑ والے علاقوں میں اور بھی کمی کرتے ہوئے اسے محض آٹھ ضلعوں تک محدود کردیا گیا۔

منی پور میں افسپا کے تحت مخدوش علاقے کا اعلان کا سلسلہ (امپھال میونسپلٹی ایریا کے علاوہ) 2004 سے جاری ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 01.04.2022 سے 6 اضلاع کے 15 تھانوں کے علاقوں کو مخدوش علاقے کے نوٹیفکیشن سے باہر لے لیا گیا تھا اور اب 01.04.2023 سے افسپا کے تحت مخدوش علاقے کا نوٹیفکیشن 4 دیگر تھانوں سے واپس لیا جا رہا ہے۔ اس طرح منی پور کے 7 اضلاع کے 19 تھانوں کو افسپا کے تحت مخدوش علاقے کے نوٹیفکیشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مخدوش علاقہ نوٹیفکیشن پورے ناگالینڈ میں 1995 سے نافذ تھا۔ افسپا کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کے لیے اس تناظر میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش کے بعد 01.04.2022 سے 7 اضلاع کے 15 پولیس اسٹیشنوں سے مخدوش علاقے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ اسے 01.04.2023 سے 3 دیگر تھانوں سے واپس لیا جا رہا ہے۔ اس لیے ناگالینڈ کے 8 اضلاع کے کل 18 تھانوں کو افسپا کے تحت پریشان علاقے کے نوٹیفکیشن سے ہٹایا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شمال مشرق کے لوگوں کی زندگیوں میں اس طرح مثبت تبدیلی لانے اور خطے کو باقی لوگوں کے دلوں سے جوڑنے کے لیے وزیر اعظم مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان، شمال مشرق کے لوگوں کو اس اہم موقع پر مبارکباد۔

*****

 

U.No:3284

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1910783) Visitor Counter : 149