ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے 24-2023 کے سیزن کے لیے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دی
Posted On:
24 MAR 2023 9:16PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، سیزن 2023-24 کے لیے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری زرعی لاگت اور قیمتوں کے کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات پر مبنی ہے۔
خام جوٹ (ٹی ڈی-3، پہلے کے ٹی ڈی-5 گریڈ کے مساوی) کے لیے ایم ایس پی 2023-24 سیزن کے لیے 5,050 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ یہ پیداوار کی کل ہند ویٹڈ ایوریج کوسٹ (پیداواری لاگت) کے مقابلے میں 63.20 فیصد اضافی آمدنی کو یقینی بنائے گی۔ 2023-24 کے سیزن کے لیے خام جوٹ کے لیے اعلان کردہ ایم ایس پی کم از کم پیداوار کی کل ہند ویٹیڈایوریج کوسٹ کے 1.5 گنا کے اصول کے مطابق ہے، جس کا اعلان حکومت نے 2018-19 کے بجٹ میں کیا تھا۔
یہ کم از کم 50 فیصد منافع کی ضمانت دیتی ہے۔ یہ جوٹ کے کاشتکاروں کو بہتر معاوضے کو یقینی بنانے اور معیاری جوٹ فائبر کی حوصلہ افزائی کی سمت متعدد اہم اور ترقی پسندانہ اقدامات میں سے ایک ہے۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) پرائس سپورٹ آپریشنز کے لیے مرکزی حکومت کی نوڈل ایجنسی کے طور پر کام جاری رکھے گی اور اس طرح کے آپریشنز میں ہونے والے نقصان کی مکمل ادائیگی مرکزی حکومت کرے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3266
(Release ID: 1910615)
Visitor Counter : 131
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Bengali
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati