مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری آب و ہوا سے متعلق فلم فیسٹیول  (24-  26  مارچ  ، 2023  ء )

Posted On: 23 MAR 2023 1:29PM by PIB Delhi

 

  • این آئی یو اے ،  ایم او ایچ یو اے ، اے ایف ڈی   اور یوروپی یونین کی مدد سے  یو 20  کے تحت پہلا شہری کلائمیٹ فلم فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے ۔
  • شہروں میں زندگی پر آب  و ہوا میں تبدیلی  سے پڑنے والے اثرات   کو پیش کیا جائےگا ۔

 

 

 

 

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز  ( این آئی یو اے ) یو 20   انگیجمنٹ ایونٹس کے تحت سی آئی ٹی آئی آئی ایس   پروگرام کے ذریعے پہلا اربن کلائمیٹ فلم فیسٹیول منعقد کر رہا ہے۔ یہ  فلم فیسٹیول ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی  ( اے ایف ڈی )  اور یوروپی یونین کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ شہروں کی زندگی پر  آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنے اور پائیدار شہری ترقی پر مکالمے میں عوام کو شامل کرنے کے لئے 9 ممالک کی 11 فلموں کا   انتخاب دکھایا جائے گا۔

میلے کے مقاصد یہ ہیں:

  • شہری بستیوں پر آب  و ہوا میں تبدیلی کے ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی اثرات کے بارے میں سامعین کو روشناس کرنے کے لئے فلم کے طاقتور میڈیم کا استعمال کرنا ۔
  • آب و ہوا کے لئے لچکدار شہروں کی تعمیر کے بارے میں بات چیت کا آغاز کرنا  اور عوام سے  ان کی رائے حاصل کرنا ۔
  • یو 20   کے ترجیحی  شعبوں اور  محترم وزیر اعظم کے ذریعے  لائف مشن سے متعلق اپیل کے خطوط پر  ’’ ماحولیات سے متعلق ذمہ دارانہ رویہ  ‘‘ اپنانے کے لئے شہریوں کی  ہمت افزائی  کرنا ۔

فیسٹیول  میں فلموں کے اندراج کے لئے عالمی  سطح پر  رجسٹریشن 23 جنوری  ، 2023  ء کو  شروع کیا گیا تھا  ، جو  13  مارچ  ، 2023  ء کو ختم ہو گیا ۔ دنیا بھر کے فلم سازوں کو فلمیں جمع کرانے کے لئے مدعو کیا گیا تھا  ، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ بدلتا ہوا ماحول دنیا بھر کے شہروں میں زندگی کو کس طرح متاثر کر رہا ہے ۔ اس میں  20 سے زائد ممالک سے 150 فلمیں موصول ہوئی تھیں ۔

ان فلموں کا ایک جیوری کے ذریعے تجزیہ کیا گیا ،جس  نے  12 ملکوں کی 27 فلموں کو منتخب کیا گیا ہے  ۔ جیوری  مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل تھی:

  • ڈاکٹر سوربھی داہیا (پروفیسر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن)
  • ڈاکٹر پرنب پاتر (چیف ایگزیکٹو، گلوبل فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف انوائرمنٹ)
  • جناب سبیا ساچی بھارتی (ڈپٹی ڈائریکٹر، سی ایم ایس واتاورن)

منتخب فلمیں آنے والے مہینوں میں نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، کولکاتہ اور احمد آباد میں فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی۔

اربن کلائمیٹ فلم فیسٹیول  24 مارچ   ، 2023  ء بروز جمعہ کو ایم ایل  بھارتیہ آڈیٹوریم ، الائنس فرانسز ، لودھی اسٹیٹ ، نئی دلّی میں شروع ہوگا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت  جی 20 کے شیرپا شری امیتابھ کانت کریں گے۔

بھارت میں فرانس اور یوروپی یونین کے سفیر افتتاحی خطاب کریں گے۔

محترمہ رِچا شرما، آئی اے ایس، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ای ایف سی سی اور  جناب کنال کمار، آئی اے ایس، جوائنٹ سکریٹری، ایم او ایچ یو اے کلیدی خطبہ دیں گے۔

25 سے 26 مارچ  ، 2023  ء کو دہلی میں ہونے والے پروگرام میں  بھارت ، فرانس، جرمنی، بیلجیئم، پولینڈ اور امریکہ جیسے ممالک کی 11 ایوارڈ یافتہ فلمیں اور  بات چیت کے سیشن شامل ہیں۔ شیڈول کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے: tinyurl.com/2jc873d2

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس کے ڈائریکٹر جناب ہتیش ویدیا نے کہا کہ ’’  بنیادی ڈھانچے ، قدرتی وسائل اور عوامی خدمات پر غیر پائیدار دباؤ کی وجہ سے شہروں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ این آئی یو اے  ، ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے کہ  بھارتی شہروں کو ایک سرسبز مستقبل کی طرف منتقلی کے قابل بنایا جائے   ، جو پائیدار، جامع اور ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ فلمیں لوگوں تک پہنچنے اور اپنے آس پاس کی دنیا کے بارے میں اہم بات چیت شروع کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ شہری ماحول پر مختلف قسم کی فلموں کی نمائش کرکے، اربن کلائمیٹ فلم فیسٹیول یقیناً بہت سے لوگوں کے لئے چشم کشا ثابت ہوگا ۔

اربن کلائمیٹ فلم فیسٹیول میں داخلہ سب کے لئے مفت ہے۔

حاضرین خود کو  https://niua.in/citiis/urban-climate-film-festival#  پر آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز کے بارے میں

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت ایک مرکزی خود مختار ادارہ ہے۔ یہ ایک قومی تھنک ٹینک ہے  ، جو جدید کثیر  جہتی تحقیق، علم کے تبادلے اور صلاحیت کی ترقی، پالیسی کی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے شعبے میں  اس کی حمایت کرتا ہے۔ یہ جی 20   کے شہری مصروفیت گروپ یو 20  کے تکنیکی سیکرٹریٹ کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔

سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروگرام کے بارے میں

سی آئی ٹی آئی آئی ایس ( جدت طرازی ، ارتباط اور پائیداری کے لئے شہری سرمایہ کاری )  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور  فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی ( اے ایف ڈی ) ، یوروپی یونین ( ای یو )   اور این آئی یو اے  کا  ایک مشترکہ پروگرام ہے۔ یہ پروگرام  بھارت کے 12 اسمارٹ شہروں میں جدت سے چلنے والے اور پائیدار شہری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو لاگو کرنے میں مدد کر رہا ہے، جن میں سے کچھ ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچانے، ہوا اور پانی کے معیار کو بہتر بنانے، مقامی نباتات اور حیوانات کی حفاظت اور شہری حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لئے وقف ہیں۔

مزید جانکاری کے لئے، براہ کرم رابطہ کریں: محترمہ ایلا سنگھ، ہیڈ آف کمیونیکیشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز -   isingh@niua.org

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 3198



(Release ID: 1910072) Visitor Counter : 88