صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے  ڈیجیٹل ہیلتھ پر عالمی کانفرنس کے آخری دن ’ڈیجیٹل تبدیلی کے چیلنجز، مواقع اور کامیابی‘ پر کلیدی خطبہ دیا


’’ڈیجیٹل ہیلتھ سے متعلق مداخلتیں صرف انفرادی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے پروگراموں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ یہ صحت کے متعدد نتائج تک پھیلی ہوئی ہیں، جو کہ صحت اور بیماریوں کے تمام شعبے میں متعدی اور غیر متعدی امراض دونوں کی ضروریات  کو پورا کرتی ہیں‘‘

ہندوستان نے مؤثر طریقے سے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کی سہولیات کا فائدہ اٹھانے کی طرف ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’اے بی ایم کے تحت، 332 ملین سے زیادہ منفرد مریض آئی ڈی (آبھا آئی ڈی)، 200,000 سے زیادہ ہیتلھ فیسلٹی رجسٹریز اور 144,000 سے زیادہ ہیلتھ پروفیشنل رجسٹریز بنائی گئی ہیں‘‘

ہندوستان نہ صرف ملک میں ڈیجیٹل صحت کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے؛ ان ڈیجیٹل مداخلتوں کے نفاذ اور انہیں متوازی طور پر پھیلانے پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

’’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے جی 20 کے نعرے کے تحت، ہندوستان ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور مسلسل کوششوں کی خاطر کام کر رہا ہے‘‘

Posted On: 21 MAR 2023 1:49PM by PIB Delhi

’’ڈیجیٹل ہیلتھ سے متعلق مداخلتیں صرف انفرادی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے پروگراموں تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ یہ صحت کے متعدد نتائج تک پھیلی ہوئی ہیں، جو کہ صحت اور بیماریوں کے مختلف شعبوں میں متعدی اور غیر متعدی امراض دونوں کو پورا کرتی ہیں۔‘‘ یہ بات مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایک مشترکہ پروگرام ’’ڈیجیٹل صحت پر عالمی کانفرنس  –  آفاقی ہیلتھ کوریج کو آخری شہری تک لے جانا‘‘ کے آخری دن اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس پروگرام کا انعقاد ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ڈبلیو ایچ او – جنوب مشرقی ایشیائی خطہ نے حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تعاون سے کیا تھا۔ ڈاکٹر منڈاویہ کے ساتھ اس پروگرام میں جناب جو بیجانگ، وزیر صحت اور انسانی خدمات، جمہوریہ مارشل جزائر اور ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ، ریجنل ڈائریکٹر، ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیائی خطہ نے بھی شرکت کی۔ دیگر معززین جو اعلیٰ سطحی ابتدائی اجلاس میں موجود تھے، ان میں محترمہ نینا برگسٹڈ، سینئر صلاح کار، آفس برائے ڈیٹا انفراسٹرکچر اور سائبر سیکورٹی، وزارت داخلہ اور صحت، ڈنمارک؛ محترمہ برنارڈینا ڈی سوزا، نیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ہیلتھ ٹریننگ، وزارت صحت، موزمبیق؛ جناب بدر اولادثانی، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی، سلطنت عمان اور ڈاکٹر پریتھا راجارمن، ہیلتھ اتاشی اور جنوبی ایشیا کے علاقائی نمائندے، امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات شامل ہیں۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’’ہندوستان نے مؤثر طریقے سے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کی سہولیات کا فائدہ اٹھانے کی طرف ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ماں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں، ہندوستان نے 200+ ملین اہل جوڑوں، 140 ملین حاملہ خواتین اور 120 ملین بچوں کا نام پر مبنی ڈیٹا بیس بنایا ہے، جن کی نگرانی قبل از پیدائش، بعد از پیدائش اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق صحت کی خدمات کے لیے کی جا رہی ہے۔ ایک اور اہم مثال قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ’نکشے‘ کی مداخلت ہے، جس کے ذریعے ٹی بی کے علاج کے لیے 11 ملین سے زیادہ مریضوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔‘‘

ڈیجیٹل ہیلتھ اور سروس ڈیلیوری ڈومین میں ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’’جامع پرائمری ہیلتھ کیئر پر ہندوستان کی توجہ این سی ڈی کے اطلاق کے ذریعے ظاہر کی گئی ہے، جس کے ذریعے 30 سال سے زیادہ کی عمر کی 15 ملین سے زیادہ آبادی کی اسکریننگ 5 این سی ڈی کے لیے کی گئی ہے، جس کے نتیجہ میں ہندوستان کی ایک ہیلتھ  پروفائل تیار ہوئی ہے۔ انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) کا استعمال کرتے ہوئے، جسے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قومی نگرانی کے نظام کے طور پر تیار کیا گیا تھا، ہم نے نام پر مبنی، 36 وبائی امراض کی جی آئی ایس پر مشتمل اصل وقت پر نگرانی کے فعال ہونے کو یقینی بنایا ہے۔‘‘

ڈاکٹر منڈاویہ نے دیگر کل ہند ڈیجیٹل ایپلی کیشنز پر بھی روشنی ڈالی جیسے ای رکت کوش (جو ملک بھر کے تمام بلڈ بینکوں کا انتظام کرتا ہے)، او آر ایس (آن لائن ریزرویشن سسٹم ایپلی کیشن جو ملک بھر میں سرکاری سہولیات کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ فراہم کرتا ہے)، میرا اسپتال (ہسپتالوں کی طرف سے فراہم کردہ صحت کی خدمات پر فیڈ بیک دینے کا پلیٹ فارم)، ای سنجیونی (دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک) اور کو- وِن (ویکسین مینجمنٹ پلیٹ فارم)۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب تک، اس پلیٹ فارم کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ ٹیلی مشاورت کی جا چکی ہے جبکہ عالمی سطح پر مشہور کو-وِن ویکسین مینجمنٹ پلیٹ فارم نے 2.2 بلین سے زیادہ کووڈ 19 ویکسین کی خوراک دیے جانے میں مدد کی ہے۔‘‘

مرکزی وزیر صحت نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ڈیجیٹل پہلوؤں پر بھی تفصیل سے جانکاری دی اور  کہا ، ’’اس پہل کے تحت، 332 ملین سے زیادہ منفرد مریض آئی ڈی (آبھا آئی ڈی)، 200,000 سے زیادہ صحت کی سہولیات کی رجسٹریاں اور 144,000 سے زیادہ ہیلتھ پروفیشنل رجسٹریاں تیار کی گئی  ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اے بی ڈی ایم  ایک مریض کے تفصیلی صحت کے ریکارڈ کی تخلیق کا باعث بنے گا جس کا بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی دیکھ بھال کے تسلسل پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’اے بی ڈی ایم نئی ٹیکنالوجیز اور جدید ڈیٹا اینالیٹکس کو موجودہ حل کے ساتھ مربوط کرنے کے قابل بناتا ہے جس کا مقصد بار بار تشخیص، درست تشخیص، درست ادویات، دیکھ بھال کے معیار میں اضافہ، ہنگامی حالات میں بروقت ردعمل اور جیب خرچ کو کم کرنا ہے۔‘‘

ڈاکٹر منڈاویہ نے بتایا کہ ہندوستان پہلے سے ہی پالیسی کی سطح پر مختلف اصلاحات کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل صحت کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ ان ڈیجیٹل مداخلتوں کے نفاذ اور اسے متوازی طور پر پھیلانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ہندوستانی حکومت نے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کے مجموعی وژن کو حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو یکجا کرنے کے لیے پرجوش قدم اٹھائے ہیں۔

ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے کے لیے ہندوستانی حکومت کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ایمس دہلی، ایمس رشی کیش اور پی جی آئی چندی گڑھ جیسے اعلی درجے کی دیکھ بھال کے اداروں کو مہارت کے مراکز (سی او ای) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کے لیے؛ سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی)، پونے کو نیشنل ریسورس سیٹر فار ای ایچ آر معیارات (این آر سی ای ایس) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اور اب مرکزی وزارت صحت کی سطح پر ایک نیشنل پبلک ہیلتھ آبزرویٹری (این پی ایچ او) قائم کی گئی ہے، جس میں ریاستی اور ضلعی سطح پر نوڈس ہیں تاکہ سائلڈ اور عمودی قومی صحت پروگراموں کے درمیان ہم آہنگی حاصل کی جا سکے۔

صحت کی دیکھ بھال میں ڈیجیٹل تبدیلی لانے میں درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر صحت نے ممالک کو ترجیح دینے کے لیے پالیسی سازی سے متعلق کلیدی اسباب  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے قیام کے لیے ڈیجیٹل آرکی ٹیکچرل فریم ورک کی اہمیت، ڈیٹا کی معیاری کاری، ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کے مسائل پر توجہ کے ساتھ؛ اور تین اہم ترجیحات کے طور پر ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کے لیے متعدد ایپلی کیشنز کے انضمام کی اہمیت کا ذکر کیا۔

ایک متحد عالمی صحت کے فن تعمیر کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ’’نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی ڈیجیٹل حل کے فروغ میں باہمی تعاون کے کلچر کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کو یکجا کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں نقل کی بجائے عالمی سرمایہ کاری کی تکمیل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے جی 20 کے نعرے کے تحت، ہندوستان ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور مسلسل کوششوں کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ اپنی جی 20 صدارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان طبی انسدادی اقدامات، تکنیکی علم، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور سرمایہ کاری مؤثر ڈیجیٹل صحت کے حل کے اشتراک کے لیے ایک مشترکہ عالمی پلیٹ فارم تیار کرنے  کی بھی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

جناب جو بیجانگ نے ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مداخلت خدمات کو زیادہ مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے، دواؤں کے انتظام اور سپلائی کی فہرست میں نا اہلیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے ساتھ، ڈیجیٹل صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی بڑے اقتصادی فوائد فراہم کرتی ہے۔

ڈیجیٹل صحت میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے کہا کہ ’’ای سنجیوانی پلیٹ فارم کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ ٹیلی مشاورت کا انعقاد کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی صحت کے اعداد و شمار کے انتظام اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے لیے ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کے لیے مضبوط اخلاقیات لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل صحت اور جدت طرازی میں مزید عالمی تعاون، مختلف ممالک کی قابلیت اور صلاحیتوں کی تعمیر کی اپیل بھی کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید انسانی مرکوز ڈیجیٹل حل لانے کی ضرورت کی حمایت کی۔

کانفرنس میں عالمی رہنما اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز، ہیلتھ پالیسی بنانے والے، ڈیجیٹل ہیلتھ انوویٹرز اور انفلوینسرز، ماہرین تعلیم اور دنیا بھر سے دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3051


(Release ID: 1909202) Visitor Counter : 176