وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ایک اعلی سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی؛ جس میں طلبا کی ذہنی و  دماغی صحت اور تفریق کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر توجہ مرکوز کی گئی


تعلیم کی وزارت، طلبا کی جسمانی، نفسیاتی اور جذباتی خیر و عافیت کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے: جناب دھرمیندر پردھان

جناب دھرمیندر پردھان نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کی خیر و عافیت  کو محفوظ بنانے کی غرض سے کارروائی جاتی رہنما ہدایات کا ایک جامع فریم تیار کرے

Posted On: 20 MAR 2023 8:59PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ایک اعلی سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں پورے ملک کے  تعلیمی اداروں میں  طلبا کی ذہنی و دماغی صحت اور تفریق کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر توجہ مرکز کی گئی۔  تعلیم کے وزیر مملکت جناب سبھاس سرکار اور اسکول اور اعلی تعلیم کے محکمے، سی بی ایس ای، اے آئی سی ٹی ای، یو جی سی کے سینئر عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OMEN.jpg

 

میٹنگ میں جناب دھرمیندر پردھان نے سینئر عہدیداروں سے کہا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری اور جوابدہی کے ساتھ شکایات کے ازالے کا ایک موثر نظام قائم کریں۔  وزیر موصوف نے آن لائن میڈیم کے ذریعہ سبھی متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں سے ان کی آرا ء اور  تجاویز طلب کرنے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے صنفی مساوات، ذات برادری سے متعلق حساسیت، تعلیمی دباؤ کو کم کرنے ، مشاورت کے ایک مضبوط نظام کے قیام وغیرہ جیسے مختلف النوع موضوعات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی وزارت طلبا کی جسمانی ، نفسیاتی اور جذباتی خیر و عافیت اور صحت مندی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔

تعلیم کی وزارت نے تعلیم سے متعلق دباؤ کو کم کرنے کی غرض سے  وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں  13 علاقائی زبانوں میں تکنیکی تعلیم متعارف کرایا جانا، 13 علاقائی زبانوں میں داخلہ امتحانات ، طلبا کو نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی غرض سے  منو درپن پہل ، دماغی اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے حل کی غرض سے احتیاطی ،تشخیصی اور ازالے سے متعلق اقدامات کے بارے میں رہنما ہدایات   شامل ہیں۔

تعلیم زندگی ، سماجی  ملاقاتوں، تعلقات اور کیریئر سے متعلق رجحانات کے  پیچیدہ  خاکوں میں مصروف طلبا کے لئے   نفسیاتی اور برتاؤ سے متعلق تبدیلیوں کا ایک اہم مرحلہ  ہوتی ہے۔ جو مسائل طلبا کی ذہنی اور دماغی صحت پر اثر ڈال سکتے ہیں، وہ مختلف نوعیت کے ہیں اور ان میں تعلیمی دباؤ  ، اپنے ہم جماعت طلبا کا دباؤ ،تعلیم سے متعلق انتہائی مسابقتی ماحول، ایک دوسرے کے ساتھ سلوک اور برتاؤ سے متعلق مسائل ، کارکردگی سے متعلق مسائل، دباؤ ، کیریئر سے متعلق تشاویش  اور افسردگی وغیرہ  جیسے وسیع مسائل شامل ہیں۔

وزیر موصوف کی ہدایت کے مطابق اور طلبا کی دماغی، ذہنی اور جذباتی خیر و عافیت کو مزید محفوظ بنانے کی غرض سے، وزارت  کارروائی جاتی رہنما ہدایات کا ایک جامع فریم ورک تیار کررہی ہے، جس میں مجموعی طور پر  اسکول سے لے کر اعلی تعلیم اداروں   کا جامع احاطہ کیا گیا ہے۔

اس  فریم ورک   کی بدولت  حفظ ماتقدم اور طریقہ کار کو  ادارہ جاتی بنایا جاسکے، جس سے کہ  طلبا کو کسی بھی خطرے یا جسمانی حملے ، تفریق ، ثقافت اور لسانی  تفریق سے جامع تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔  ان خطرات کے سبب نفسیاتی کشیدگی پیدا ہوتی ہے، جس کے سبب طلبا میں خود کو نقصان پہنچانے کے رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔

اس میں برمبنی شمولیت ، دیانت داری اور غیر تفریقی اور غیر امتیازی ماحول پیدا کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ فیکلٹی کے ارکان  کے  لئے  حساس بنانے اور صلاحیت سازی سے متعلق پروگرام ،  تعارفی پروگرام ، صلاح مشورہ اور رہنمائی اور سرپرستی فراہم کرنے سے متعلق طریقہ کار ، فوری مداخلت کی غرض سے جلدی تشخیص کرنے سے متعلق طریقہ کار ، طلبا اور فیکلٹی کے مابین قریبی تال میل کو فروغ دینا، نصابی مشقوں کے تحت ٹیم سرگرمیوں کو شامل کرنا، شکایتوں کے ازالے کا ایک موثر اور تیز تر نظام ، جسمانی طور پر چاک و چوبند رکھنے سے متعلق بندوبست اور پروگرام ،  خوراک میں غذائیت پر زور، اداروں کے سربراہان، فیکلٹی  اور والدین وغیرہ کے ذریعہ  ذاتی طور پر  شمولیت اور نگرانی  وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م ۔ ن ا۔

U-3024

                         


(Release ID: 1909025) Visitor Counter : 140