مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

’سٹی فنانس رینکنگ، 2022‘ پورٹل لائیو ہوا ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت   (ایم او ایچ یو) نے شہری بلدیاتی اداروں کو اپنی نوعیت کے پہلے اقدام میں شرکت کی دعوت دی

Posted On: 20 MAR 2023 4:11PM by PIB Delhi

’سٹی فنانس رینکنگ 2022‘ پورٹل  www.cityfinance.in/rankings کو 20 مارچ 2023 کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے لائیو کر دیا ہے۔ اب ملک بھر کے شہری مقامی/بلدیاتی  ادارے (یو ایل بی) مکمل طور پر ڈیجیٹل، 100 فیصد پیپر لیس عمل کے ذریعے اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔  ’سٹی فنانس رینکنگ 2022‘ کا آغاز ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو ان کی موجودہ مالیاتی صحت کے معیار اور مالی کارکردگی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی بنیاد پر جائزہ لینے، ان کی شناخت اور انعام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

28 دسمبر 2022 کو ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری  کے ذریعہ شروع کئے گئے ’سٹی فنانس رینکنگ 2022‘ کے رہنما خطوط کے مطابق حصہ لینے والے  یو ایل بی کا جائزہ تین اہم میونسپل فنانس کے  15 اشاریوں  کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تشخیص کے پیرامیٹرزہیں:(i) وسائل اکٹھا کرنا، (ii) اخراجات کی کارکردگی اور (iii) مالیاتی نظم و نسق۔ شہروں کو درج ذیل چار آبادی کے زمروں میں سے کسی ایک کے تحت ان کے اسکور کی بنیاد پر درجہ بند کیا جائے گا: (i) چار ملین سے اوپر،  (ii) ایک سے چار ملین کے درمیان،  (iii) ایک لاکھ سے دس لاکھ ، (iv)  ایک لاکھ سے کم۔ آبادی کے ہر زمرے میں سرفہرست 3 شہروں کو قومی سطح کے ساتھ ساتھ ہر ریاست/ریاست کے کلسٹر کے اندر منظوری   دی جائے گی  اور انعام دیا جائے گا۔

’سٹی فنانس رینکنگ 2022‘ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 31 مئی 2023 ہے۔ حصہ لینے والے یو ایل بی آن لائن سہولت کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا/ دستاویزات (بشمول آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، سالانہ بجٹ، اور خود رپورٹ شدہ کارکردگی میٹرکس) www.cityfinance.in  پر جمع کراسکتے ہیں ۔پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کے طور پر کوالٹی کنٹرول آف انڈیا (کیو سی آئی) ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران یو ایل بی /ریاستوں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرے گا۔ ڈیٹا کی تصدیق اور توثیق کے بعد، حتمی درجہ بندی کا اعلان جولائی 2023 کے مہینے میں متوقع ہے۔

سٹی فنانس رینکنگ پالیسی سازوں کو شہری بلدیاتی اداروں کی مالی حالت کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرے گی۔ یو ایل بی بھی مالیاتی درجہ بندی میں حصہ لے کر فائدہ اٹھائیں گے، کیونکہ وہ دوسرے شہروں کے مقابلے اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لے سکیں گے، جو انہیں مستقبل میں بہتری کے لیے تحریک دے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2997



(Release ID: 1908931) Visitor Counter : 100