زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جمہوریہ گویانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے دہلی میں پہلی عالمی مقوی اناج کانفرنس کے انعقاد پر ہندوستان کے وزیر اعظم کی ستائش کی
ڈاکٹر عرفان علی نے گویانا سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ کانفرنس خوراک کی عدم تحفظ کے دنیا کے سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی
ڈاکٹر عرفان علی نے اقوام متحدہ کےذریعہ سال 2023 کو جوار کا بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم) قرار دینے کے اعزاز میں موٹے اناج کی خصوصی پیداوار کے لیے اپنے ملک میں 200 ایکڑ اراضی کی پیشکش کی
ایک اور ویڈیو خطاب میں ایتھوپیا کی صدر محترمہ ساہلے-ورک زیودے نے ایک دیگر ویڈیو خطاب میں کہا کہ عالمی مقوی اناج کانفرنس دنیا کی حکومتوں اور پالیسی سازوں کو طلسماتی موٹے اناج کے فروغ اور پیداوار کے لیے حوصلہ افزائی کرے گی
محترمہ ساہلے-ورک زیودے نے کہا، موٹے اناج نہ صرف ایتھوپیا جیسے سب صحارا ملک بلکہ پورے افریقی براعظم میں غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے
پہلی عالمی مقوی اناج (شری انا) کانفرنس کے خیالات 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کی تشکیل میں بھی مدد کریں گے: محترمہ ساہلے ورک زیودے
Posted On:
18 MAR 2023 12:21PM by PIB Delhi
جمہوریہ گویانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے آج نئی دہلی کے پوسا میں پہلی عالمی مقوی اناج (شری انا) کانفرنس کے انعقاد پر ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کانفرنس خوراک کی عدم تحفظ کا دنیا کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔
ڈاکٹر عرفان علی نے آج گویانا سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے ذریعہ سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم) قرار دینے کے اعزاز میں موٹے اناج کی خصوصی پیداوار کے لیےاپنے ملک میں 200 ایکڑ اراضی کی بھی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے ہندوستان اس طلسماتی خوراک کی زرعی پیداوار اور پیداواریت کے لیے ٹیکنالوجی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر عرفان علی نے کہا کہ موٹے اناج نہ صرف ایک سستا اور غذائیت سے بھرپورمتبادل ہے بلکہ فصلوں کا یہ گروپ موسمیاتی تبدیلیوں کی غیر یقینی صورتحال کے لیے بھی موزوں ہے۔ انہوں نے 17 کیریبین ممالک میں موٹے اناج کی پیداوار اور فروغ میں ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا، جو کیریبین کمیونٹی میں موٹے اناج کو مقبول بنائیں گے۔
ڈاکٹر عرفان علی نے کہا کہ ہندوستان موٹے اناج کی پیداوار اور برآمد دونوں میں عالمی لیڈر ہے اور موٹے اناج کی عالمی پیداوار اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایک اور ویڈیو خطاب میں ایتھوپیا کی صدر محترمہ ساہلے ورک زیودے نے ایک دیگر ویڈیو خطاب میں موٹے اناج سے متعلق اس عالمی کانفرنس کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم مودی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دنیا کی حکومتوں اور پالیسی سازوں کو معجزاتی موٹے اناج کے فروغ اور پیداوار کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
محترمہ ساہلے ورک زیودے نے کہا کہ موٹے اناج نہ صرف ایتھوپیا جیسے سب صحارا ملک بلکہ پورے افریقی براعظم میں غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی عالمی مقوی غذا کانفرنس کے خیالات 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کی تشکیل میں بھی مدد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2930
(Release ID: 1908480)
Visitor Counter : 123