وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی نے آج کاشی (وارانسی)میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)سیاحتی انتظامیہ کے سربراہوں کی میٹنگ کی  صدارت کی


’’ایئر آف ٹورزم ڈیولپمنٹ اِن دی ایس سی او اسپیس اِن 2023‘‘کے لئے ایکشن پلان کو منظور کیا گیا

Posted On: 17 MAR 2023 4:28PM by PIB Delhi

سیاحت ، ثقافت اور شمال  مشرقی خطے کی ترقی کی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے 17مارچ 2023 کو ’کاشی‘(ورانسی)میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)سیاحتی انتظامیہ کے سربراہوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں قزاقستان جمہوریہ کے ثقافت اور کھیل نائب وزیر ایرزان ایرکن بایوو ، چین کے ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر لو اِنگ چوان، کرغیزجمہوریہ کے ثقافت ، اطلاعات، کھیل اور نوجوانوں کی پالیسی کے نائب وزیر سامت بیکٹو رووِچ شتمانوو اور ازبکستان جمہوریہ کے پہلے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر عزت مآب آزموو اُلوگ بیک ایکسماٹووِچ نے ذاتی طور سے حصہ لیا اور آن  لائن موڈ کے توسط سے روس کے اقتصادی ترقی کے نائب وزیر ولادیمیر ایوگینی وِچ اِیلی چیو، تاجکستان جمہوریہ کی سیاحت ترقی  کمیٹی کے سربراہ مومنزوڈ کمولی دین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کے سیاحت اور کھیل کے مشیر اون چودھری نے حصہ لیا ۔ میٹنگ میں ایس سی او ممبر ممالک کے سیاحت محکموں کے اعلیٰ افسران ،  شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکریٹریٹ ، وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ حکومت ہند کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

ایس سی او سیاحت کے وزراء نے سیاحت میں تعاون بڑھانے پر ایس سی او ممبر ممالک کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے تیار کئے گئے مشترکہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی اور اسے منظور کیا۔ منظور شدہ مشترکہ ایکشن پلان میں درج ذیل ترجیح والی اِکائیاں ہیں۔

  • ایس سی او سیاحت  برانڈ کی تشہیر۔
  • سیاحت میں ایس سی او ممبر ممالک کے ثقافتی ورثے کو بڑھاوا دینا۔
  • سیاحت میں اطلاعات و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو ساجھاکرنا اور تبادلہ کرنا۔
  • طب اور صحت سیاحت میں آپسی تعاون کو بڑھاوا دینا۔
  • خدمات کی کوالٹی میں اصلاح۔

01.jpg

02.jpg

رضامند مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق ممبر ملک ایس سی او سیاحت نمائش، ایس سی او فوڈ فیسٹول، سیاحت پر ویبنار اور سمپوزیم، خطے میں سیاحت  کی تشہیر وترقی پر اجلاس  اور ماہرین کے سیشن جیسے  مختلف پروگرام کریں گے۔

میٹنگ میں ’’ایئر آف ٹورزم ڈیولپمنٹ اِن دی ایس سی او اسپیس اِن 2023‘‘ کے لئے ایکشن پلان کو بھی اپنایا۔ اس دستاویز نے ایس سی او ممبر ممالک کی سیاحتی مصنوعات کو بڑھاوا دینے اور نمائش کرنے کے لئے کام اور پروگراموں کی ایک فہرست تیار کی۔

میٹنگ کے بعد ایس سی او ممبر ملکوں کے سیاحتی انتظامیہ کے سربراہوں کے ذریعے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ ایس سی او سیاحتی انتظامیہ کے سربراہوں کی میٹنگ ہندوستان کی صدارت میں دو ماہرین ورک گروپوں (ای ڈبلیو جی)کی میٹنگ سے پہلے ہوئی تھی۔ ای ڈبلیو جی میٹنگ 31 جنوری 2023 کو آن لائن منعقد کی گئی تھی، جبکہ ای ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ 15-14 مارچ 2023 کو ’کاشی‘(وارانسی)میں منعقد کی گئی تھی۔

’کاشی‘کو ایس سی او کی پہلی سیاحتی اور ثقافتی راجدھانی کے طورپر اعلان کیا گیا ہے۔ یہ قبولیت شہر کو عالمی سیاحتی نقشے میں زیادہ اہمیت فراہم کرے گی۔ یہ پہل کاشی کی روحانیت ، پراصراریت ، تعلیم کو اُجاگر کرکے زیادہ توجہ مرکوز کرے گی ، جو ہندوستانی ثقافت کی پرورش بھی ہے۔ سیاحتی انتظامیہ کے ایس سی او سربراہوں کی آئندہ میٹنگ 2024 میں قزاکستان میں  منعقد کی جائے گی۔

چین ، قزاکستان، کرغز جمہوریہ اور ازبکستان کے ساتھ  ہندوستان کی چار باہمی میٹنگیں بھی ایس سی او سیاحتی انتظامیہ کے سربراہوں کی میٹنگ کے موقع پر منعقد کی گئی۔

شنگھائی تعاون  تنظیم (ایس سی او)15 جون 2001 کو شنگھائی میں قائم شدہ ایک مستقل بین حکومتی تنظیم ہے۔ ایس سی او میں موجودہ وقت میں 8ممبر مملک (چین، ہندوستان، قزاکستان، کرغزستان ، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان)شامل ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2891)


(Release ID: 1908122) Visitor Counter : 145